ہاٹ چاکلیٹ ڈرنک

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ہاٹ چاکلیٹ ڈرنک بنانے کے اجزاء
چینی۔۔۔۔۔۔۔3کھانے کا چمچہ
فریش کریم۔۔۔۔۔۔۔گارنش کیلئے
چاکلیٹ۔۔۔۔۔۔۔گارنش کیلئے
گرم دودھ۔۔۔۔۔۔۔2کپ
چاکلیٹ ڈرنکنگ پاؤڈر ۔۔۔۔۔۔۔3کھانے کے چمچے
پانی۔۔۔۔۔۔۔1کپ
ہاٹ چاکلیٹ ڈرنک بنانے کا طریقہ
ہاٹ چاکلیٹ ڈرنک بنانے کیلئے ایک پین میں چینی ، چاکلیٹ ڈرنکنگ پاؤڈر اور پانی ملا کر اچھی طرح مکس کرلیں ،اب کو ہلکی آنچ پر پکائیں یہاں تک کہ اس میں اُبال نہ آجائے،پھر اس میں گرم دودھ شامل کر کے اس کو بھی اچھی طرح پکا لیں۔اب باری آتی ہے گارنشنگ کے لیے اس کو تھوڑا سا بلینڈ کر لیں تاکہ ڈرنک تھوڑی فومی ہو جائے،اس کو مگ میں نکال کر اس پر فریش کریم اور باریک کٹی ہوئی چاکلیٹ پھیلا دیں، لیں جی آپ کی ہاٹ چاکلیٹ ڈرنک تیار ہے۔