آزادکشمیر میں قدیمی سوغات کلچے ، باقرخانی عید دسترخوان کا لطف دوبالا کرے

مظفرآباد ( اے بی این نیوز) دنیا بھر میں لوگ اپنے اپنے ممالک کی ثقافت کے مطابق رہن سہن سے لیکر کھانے پینے کی اشیا تک ثقافت ڈھلتی نظرآئے گی ۔ وہاں آزاد جموں کشمیر کی بھی ایک الگ ثقافتی پہچان ہے ۔ عید کا تہوار ہو یا دیگر مذہبی ، ثقافتی ، میلے ، فیسیٹول ہوں کشمیر کی قدیمی سوغات کشمیری کلچے اور باقر خانی دسترخوان کا لازمی جزو قرار دیا جاتا ہے ۔کشمیرکی تہذب و ثقافت صدیوں پر محیط ہے، آزادکشمیر میں نمکین، میٹھے کشمیری کلچے اور باقر خانی کو گھی معدے اور انڈے سے تیار کیا جاتا ہے جس کے ذائقے اور معیار سے سب لطف اندوز ہوتے ہیں۔عید کے دنوں میں کشمیری کلچے اور باقر خانی کا زیادہ استعمال ہوتا ہے جبکہ یہ کلچے تحفہ کے طور پر اندرون و بیرون ملک بھی بھیجے جاتے ہیں۔کلچے اور باقر خانی میں استعمال ہونیوالی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود اس کی طلب میں کمی نہیں آئی، کلچے اور باقر خانی کے بغیر شہری غذا کو نامکمل تصور کرتے ہیں۔