Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

عید قربان کا دوسرا روز، جانوروں کی قیمتیں گر گئیں، گھروں میں مزے مزے کے پکوانوں کا اہتمام

اسلام آباد(اے بی این نیوز)عید الاضحیٰ کے دوسرے روز قربانی کے جانوروں کی قیمتیں گر گئیں،بچے کچے جانور بیچ کر بیوپاری آبائی علاقوں کو واپس جانے کی تیاری کرنے لگے،عید کے پہلے روز منہ مانگے ریٹ مانگنے والے قصائیوں کے بھرم بھی ختم ہوگئے، جو رقم ملے، لے کر جانور گرانے پر تیار رانیں روسٹ کرنیوالوں کا کاروبار عید کے دوسرے روز بھی چمکنے لگیں ،عید کے پہلے روز تکہ بوٹی، باربی کیو، کڑاہی، بیف بریانی، مٹن بریانی، کباب، چانپیں اور مزے مزے کے پکوانوں کا اہتمام کیا گیا۔کسی نے میزبان بن کر کھلایا، کسی نے مہمان بن کر کھایا،کوئی پکوان سینٹرمزیدار تکہ بوٹی بنوانے پہنچا تو کسی نے گھر کی چھت پر دوستوں کی محفلیں سج گئیں۔