عید پر بنائیں مینگو ڈیلائٹ

اسلام آباد (  اے بی این نیوز  )آج عید کا دن ہے اور موسم گرم ہے،بھنے گوشت کے بعد آپ کو کو ئی مزیدار ٹھنڈی اور میٹی چیز کھانے کو دل چاہتا ہے ایسے ہم ااپ کو بتائیں گے کہ آپ آج مینگو ڈیلائٹ بنائیں اور مزے اڑائیں آپ کی عید کی خو شیان بھی دوبلا ہو جائیں گی اس کی بنانے کیلئے آپ500 ملی لیٹر دودھ،2 سے 3 کپ چینی،2 سے 4 چمچ کسٹرڈ پاؤڈر،آم کا گودا،2 بڑے آم کے کیوب کی شکل میں ٹکڑے،1 کپ کریم،1 کپ چھوٹے رس گلے،حسب ضرروت کٹے ہوئے بادام اور پستے لے لیں اب ایک برتن میں دودھ ڈال کر ابالیں اور پھر اس میں چینی شامل کریں اس کے بعد دودھ کو چینی کے مکمل گھل جانے تک پکائیں۔اب ایک الگ پیالہ لیں اور اس میں تھوڑا سا ٹھنڈا دودھ ڈالیں اور پھر کسٹرڈ پاؤڈر شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں اس کے بعد اسے گرم دودھ میں ڈالیں اور خیال رکھیں کے دودھ میں کسٹرڈ کی گھٹلیاں نہ بنیں، دودھ گاڑھا ہوجانے پر اسے چولہے سے اتار کر ٹھنڈا ہونے کیلئے رکھ دیں۔اب ایک چھوٹا پیالہ لیں اس میں ایک کپ رس گلے ڈالیں اور نیم گرم کسٹرڈ مکسچر شامل کریں اور پھر رس گلہ اور تیار کسٹرڈ کو آدھے گھنٹے کیلئے فریج میں ٹھنڈا ہونے کیلئے رکھ دیں۔ایک 2 بڑے سائز کے آم کو جوسر بلینڈر میں بغیر چھلکے کاٹ کر ڈالیں اور اس کا گودا بنا لیں اس کے بعد گودے کو ایک بڑے پیالے میں نکال کر ایک کپ کریم شامل کریں اور اچھی طرح مکس کریں اس کے بعد فریج سے نکال کر تیار کسٹرڈ ڈال دیں اور اچھی طرح مکس کریں۔آخر میں رس گلے، آم کے ٹکڑے اور پستے بادام شامل کرکے فریج میں ٹھنڈا ہونے کیلئے رکھ دیں۔ لیجئے آپ کا مینگو ڈیلائٹ تیار ہو گیا اس کو خود بھی کھائیں اور مہمانوں کو بھی کھلائیں۔