قربانی کا گوشت ہم اور ڈاکٹرز

اسلام آباد ( اے بی این نیوز  ) جانور ذبح کرنے کے لیے اوزاروں کو اچھی طرح صاف کریں، ذبح کے بعد گوشت دو گھنٹے رکھنے کے بعد پکائیں۔ گوشت میں خون کا رہ جانا بیماریوں کا باعث ہوتا ہے لہٰذا گوشت اچھی طرح دھوئیں۔ گوشت پکانے کے لیے مرچ مصالحوں اور گھی کا استعمال کم سے کم کریں۔قربانی کے گوشت سے متعلق طبی ماہرین نے ہدایات جاری کرتے ہو ئے مزید بتایا کہ گوشت کو زیادہ سے زیادہ دو ہفتے تک کے لیے ڈیپ فریزر میں محفوظ کریں، بلڈ پریشر، ہائی کولیسٹرول، یورک ایسڈ اور دل کے مریض میانہ روی سےگوشت استعمال کریں۔انہوں نے کہا کہ گوشت کے ہمراہ سبزی، دہی اور زود ہضم چیزوں کا استعمال کریں، گوشت کھانے کے بعد سبز قہوے کا استعمال ہاضمے میں مدد دے گا۔ عید کے دنوں میں گوشت کا زیادہ استعمال صحت پرمنفی اثرات ڈال سکتا ہے لہٰذاعید کے دنوں میں کھانے پینے میں احتیاط کریں۔ دل کے مریض مرغن غذائیں کھانے سے پرہیز کریں،دل کے مریضوں کے لیے بڑا گوشت مضر ہے۔