Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

گردے کا سالن

آدھ کلو گُردے صاف کرلیں۔ پھر ایک دیگچی میں آدھی پیالی تیل کڑکڑائیں اور دو عدد پیاز کے باریک لچّھے اور لہسن کےبارہ جوے کتر کر سُنہرے کرلیں۔ اس میں چار عدد ٹماٹر کاٹ کر ڈالیں اور ڈھک کر ہلکی آنچ پر پکنے کے لیے رکھ دیں۔ جب ٹماٹر گل جائیں، تو گُردے ڈال کر بھون لیں، ساتھ ہی حسبِ ذائقہ نمک بھی شامل کردیں۔پھر لال مرچ دو چائے کے چمچ، سفید زیرہ ایک چٹکی، ادرک آدھی چھٹانک(پِسی ہوئی)ڈال کر مزید بھونیں۔مسالے کی خوشبو آنے لگے، تو آدھی پیالی دہی(پھینٹی ہوئی)اور ایک پیالی پانی ڈال کر ڈھک دیں۔ ہلکی آنچ پر ہلکے ہلکے پکنے دیں۔مسالاتیل چھوڑ دے توہرا دھنیا اور کٹی ہوئی ہری مرچیں ڈال کر دَم پر رکھ دیں۔ اگر شوربا رکھنا ہو، تو آخری مرتبہ بھونتے ہوئےحسبِ ضرورت پانی شامل کر دیں۔