Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

آئین اکبری میں درج قیمہ پکانے کا طریقہ

گاڑھا شوربا بکرے کے گوشت کے ساتھ تیار کیا جائے جس میں پیاز، مرچیں، گھی، لونگیں، الائچی اور نمک شامل ہو۔
دس سیر گوشت
دو سیر گھی
ایک سیر پیاز
دو دام مرچیں
ایک ایک دام لونگیں اور الائچی
آدھا سیر نمک
(ایک سیر لگ بھگ 930 گرام ہوتا ہے، ایک دام تین چوتھائی اونس کے برابر ہوتا ہے)۔
قیمہ ہر گھر کا پسندیدہ پکوان ہے اور اسے پکانے کے متعدد طریقہ کار ہیں اور کئی سبزیوں کے ساتھ بھی بنایا جاتا ہے جیسے آلو قیمہ، پالک قیمہ، میتھی قیمہ، حیدرآبادی اچاری قیمہ، مٹر قیمہ، مرچ قیمہ وغیرہ۔ یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ قیمے کو مختلف برادریوں کی زبانوں، ثقافت اور نسلی شناخت کی طرح مختلف طریقوں سے پکایا جاتا ہے۔جب مجھے قیمہ بنانا تھا، تو میں نے اپنی والدہ کی ترکیب کے مطابق آلو قیمے کو ترجیح دی۔ تو اب یہ ترکیب میرے کچن سے آپ کے کچن کا رخ کررہی ہے۔
اجزاء
نو سو گرام یا دو پاؤنڈ قیمہ (اپنی پسند کا)
تین سے چار درمیانے آلو (ایک انچ کے قتلوں کی شکل میں کٹے ہوئے)
تین سے چار درمیانے ٹماٹر (کٹے ہوئے)
ایک بڑا پیاز (باریک کٹا ہوا)
ڈیڑھ چائے کا چمچ ادرک
ڈیڑھ چائے کا چمچ لہسن
آدھا کپ تیل
آدھے سے ایک چائے کا چمچ خشخاش
ایک سے دو چائے کے چمچ دھنیا پاؤڈر
نمک حسب ذائقہ
سرخ مرچ پاؤڈر حسب ذائقہ
چوتھائی سے آدھا چائے کا چمچ ہلدی
ایک چائے کا چمچ گرم مصالحے کا پاؤڈر
نوٹ: اگر قیمہ چکن یا ٹرکی کا ہو تو مصالحے کو ذائقے کے مطابق بڑھا دیں، کیونکہ سفید گوشت کو مطلوبہ ذائقے کے لیے زیادہ مصالحے کی ضرورت ہوتی ہے۔