Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

مصالحہ بھرے کریلے

مصالحہ بھرے کریلے بنا نے کے اجزاء
سونف۔۔۔۔۔۔ایک چائے کا چمچ
کچے پیاز کی پیسٹ۔۔۔۔۔۔ایک چائے کا چمچ
ٹماٹر کدوکش۔۔۔۔۔۔ایک کپ
کریلے درمیانے سائز کے ۔۔۔۔۔۔(آدھا کلو) 5 عدد
نمک(کڑواہٹ دور کرنے کیلئے) ۔۔۔۔۔۔حسب ذائقہ
گرم مصالحہ۔۔۔۔۔۔ایک چائے کا چمچ
دھنیا کٹا ہوا ۔۔۔۔۔۔2 چائے کے چمچ
تیل ۔۔۔۔۔۔کریلے فرائی کرنے کیلئے
سرسوں کا تیل ۔۔۔۔۔۔ایک چائے کا چمچ
زیرہ ۔۔۔۔۔۔ایک چائے کا چمچ
ادرک کدوکش۔۔۔۔۔۔دو چائے کے چمچ
ہلدی ۔۔۔۔۔۔ایک چائے کا چمچ
مصالحہ بھرے کریلے بنانے کا طریقہ
سب سے پہلے کریلے اچھی طرح چھیل لیں، تمام کریلوں کو لمبائی کے رخ پر درمیان میں کٹ لگائیں تاکہ مصالحہ بھرنے اور باندھنے میں آسانی رہے ، کریلے کے بیج نکال کرالگ کر لیں ، جب کٹائی کا عمل مکمل ہو جائے تو حسب ضرورت نمک لگا کر ایک طرف رکھ دیں تاکہ کریلوں کی کڑواہاٹ دور ہو سکے۔ کریلوں کا مصالحہ تیار کرنے کے لیے پہلے سونف زیرہ ہلکا سا گرم کریں،پھر اس میں پیاز کا پیسٹ شامل کر کے بھونیں اس کا رنگ تبدیل ہونے پر اس میں گرم مصالحہ،نمک ،ٹماٹر،ادرک،ہلدی اور دھنیا شامل کریں ،ان تمام چیزوں کو اچھی طرح بھونیں تاکہ مصالحہ آئل چھوڑ دے۔ اب کریلوں کا پانی نچوڑ کر اس کو اچھی طرح خشک کریں ،اس کے بعد تیار مصالحہ کریلوں میں بھریں اور اس پر دھاگہ لپیٹ دیں تاکہ مصالحہ باہر نہ آئے ، پھر ہلکی آنچ پر کریلوں کو آئل میں فرائی کریں، جب رنگت تبدیل ہو جائے تو الگ پلیٹ میں نکال کر پیش کریں ۔