پہلوانی مشروب،سردائی

پہلوانی مشروب،سردائی
اسلام آباد (نیوز ڈیسک )پہلوانی مشروب سردائی گرمیوں کی آمد سے ہی گھروں میں ٹھنڈے ٹھنڈے مشروبات کا اہتمام ہوجاتا ہے، موسم کے لحاظ سے ہر صوبے کا اپنا ہی روایتی مشروب ہے ، سردائی ایک ایسا ہی لذیذ مشروب ہے جو پنجاب کی ثقافت اور ماحول کا خصوصی جز سمجھا جاتا ہے،جو گرمیوں میں انسان کو فرحت بخشتا ہے اور جسم کو ٹھنڈے رکھنے میں کرادر ادا کرتا ہے ۔

سردائی بنانے کیلئے اجزاء
کالی ۔۔۔۔۔۔۔حسب ضرورت
سبز ایلائچی ۔۔۔۔۔۔۔ 8 عدد
خشخاش ۔۔۔۔۔۔۔1 کھانے کا چمچ
بادام ۔۔۔۔۔۔۔1 کپ
چینی ۔۔۔۔۔۔۔ 8 کھانے کے چمچ
چار مغز ۔۔۔۔۔۔۔4 کھانے کے چمچ
پانی ۔۔۔۔۔۔۔ایک چوتھائی کپ
برف ۔۔۔۔۔۔۔1 کپ
پانی ۔۔۔۔۔۔۔2 کپ
سردائی بنانے کا طریقہ
اگر سب خشخاش ،بادام ،چار مغز کو رات بھر بھیگو کر رکھیں تو اس پیسنے میں آسانی ہوتی ہے ، پہلے ان چیزوں کو مٹی کی کونڈی میں ڈال کر اچھی طرح پیس لیں ، تھوڑی تھوڑی دیر میں 5 کھانے کے چمچ پانی ڈال کراچھی طرح پیستے رہیں ، اب اس میں چینی، کالی مرچ، سبز ایلائچی، چار مغز ڈال کر ڈالیں اور انہیں اچھی طرح پیسٹ بنالیں جب مکسچر اچھی طرح تیار ہو جائے تو پیسٹ اور برف کو گرائینڈر میں ڈال سردائی مکس کریں ، اب ململ کا پڑا رکھ کر ململ کے کپڑے سے پانی کو چھان لیں اب پانی کو گلاس میں ڈال کر پیش کریں ، آپ اس کو گارنش بھی کرسکتے ہیں یا ایسے بھی پی سکتے ہیں صحت اور غذائیت سے بھرپور مزیدار سردائی تیار ہے ۔