چکن قیمہ پکوڑا

سب سے پہلے یہ جان لیں کہ آپ نے کیا کیا چیزیں لینی ہیں،ان میں جو اجزا شامل ہیں ان میں آپ نےباریک کٹی چکن 250 گرام،بیسن 4کھانے کے چمچے،کٹی ہر مرچ 2 عدد،بیکنگ پاوڈر آدھا چائے کا چمچ، پھینٹے ہوئے انڈے 2 عدد،نمک ایک چائے کا چمچ،کٹا ہرا دھنیا حسب ضرورت، پسی لال مرچ ایک چائے کا چمچہ،چاٹ مصالحہ آدھا کھانے کا چمچ ، باریک کٹی ہری پیاز آدھا کپ۔ہلدی ایک چوتھائی چائے کا چمچ لے لیں۔اس سے آگے کا مرحلہ پکوڑے بنانے کا طریقہ ہے ،طریقے کے مطابق اب ان اجزا جس میں کپ پانی،باریک کٹی چکن، بیسن ،بیکنگ پاوڈرپسی لال مرچ اور ہلدی،نمک،کٹی ہری مرچ اور کٹا ہرادھنیا ڈال کر ایک پیالے میں مکس کرکے 30 منٹ کے لئے رکھ دیں، ا پین میں تیل کو خوب گرم کرکے اس کو پکوڑے کی شکل میں خستہ اور گولڈن ہونے تک فرائی کرلیں یہ لیں آپے پکو ڑے تیار ہو گئے،مہمانوں کی خدمت میں پیش کریں اور خوب مزے اڑائیں۔