باجرے کی میٹھی ٹکیاں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آتی جاتی سردی اور بارشوں کی موسم میں باجرے کی میٹھی ٹکیاں کھانا بچپن کی یاد تازہ کردیتا ہے ۔ باجرے کی میٹھی ٹکیاں جلد سے بن جاتی ہیں لذیز بھی ہیں اور غذائیت سے بھرپور بھی۔
باجرے کی میٹھی ٹکیاں بنانے کے اجزاء
تل،باریک پسے ہوئے میوہ جات ۔۔۔۔حسب ضرورت
پانی ۔۔۔۔ڈیڑھ گلاس
باجرے کا آٹا ۔۔۔۔آدھا کلو کلو
شکر ۔۔۔۔ 250 گرام
باجرے کی میٹھی ٹکیاں بنانے کا طریقہ
تیل۔۔۔۔ ایک کپ
سب سے پہلے پانی میں شکر ڈال کر اس کو چولہے پر تھوڑا پگھلا لیں، باجرہ ذرا کڑوا ہوتا ہے تو اس میں میٹھا اپنی مرضی کا رکھیں ،پھر اس میں باریک کٹے ہوئے میوہ جات ملالیں اور اس شیرے کے ساتھ آٹا گوندھ لیں،یاد رہے کہ آٹا ذرا سخت ہو ۔ اب آٹے کی گول گول ٹکیاں بنائیں، اس کے لیے آپ ہاتھوں پر گھی لگا سکتی ہیں اب ان ٹکیوں کو تیل گرم کرکے ہلکی آنچ پر فرائی کرلیں براؤن ہونے پر نکال لیں ۔ اس کو چائے کے ساتھ کھائیں۔