فالسے کا جوس صحت سے بھرپور

فالسے کا شربت بنانے کی ترکیب

اسلام آباد (نیوزڈیسک) گرم موسم میں ٹھنڈا ٹھنڈا فالسے کا جوس صحت بخش بھی ہے ٹیسٹ فل بھی ، فالسہ ایک گہرے جامنی رنگ کا ہوتا اس کا ذائقہ ترش میٹھا ہوتا ہے،یہ اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے ، یہ مشروب بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کی سطح کو کنٹرول کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ فالسہ میں وٹامن سی زیادہ اور سوڈیم کم ہوتا ہے ، فالسے گرمیوں کا ایسا پھل ہے جس کو بچے اور بڑے سب ہی بہت شوق سے کھاتے ہیں۔

فالسے کا شربت بنانے کے لیے اجزاء:
کالا نمک۔۔۔ 1 چائے کا چمچ
برف۔۔۔ حسبِ ضرورت
سیون آپ۔۔۔آدھا لیٹر اگر آپ چاہیں تو
فالسے کا شربت بنانے کی ترکیب
فالسہ۔۔۔ آدھا کلو
چینی۔۔۔ 2 کپ
پانی۔۔۔ 4 کپ
سب سے پہلے ایک کپ چینی کو ایک کپ پانی میں حل کر لیں، اب گرینڈر میں دھلے ہوئے فالسے ڈالیں اور ایک کپ چینی شامل کریں اس کو گرینڈ کرتے ہوئے تھوڑا تھوڑا چینی والا پانی ڈالتے جائیں، اچھی طرح گرینڈ کرنے کے بعد اس کو چھان لیں اور گھٹلیاں الگ کر لیں، پھر اس میں کالا نمک اور برف ملائیں اور پیش کریں، اگر آپ اس میں سوڈ میکس کرنا چاہتے ہیں تو اس میں سیون آپ ڈال لیں اور بھی ذائقے دار ہو جائے گا۔