دیگی بالٹی گوشت۔۔۔۔۔۔

اسلام آباد ( اے بی این نیوز  )دیگی بالٹی گوشت بڑے مزے کا ہو تا ہے،آج ہم اسے پکانے کا طرہقہ آپ کو بتاتے ہیں ،اس کے لئے بکرے کا گوشت ایک کلو ،ادرک (پسا ہوا) ایک چائے کا چمچ ،لہسن(پسا ہوا) ایک کھانے کا چمچ ،نمک حسب ذائقہ ،کالی مرچ(ثابت) ایک چائے کا چمچ ،ٹماٹر ایک پاؤ ،ثابت زیرہ ایک کھانے کا چمچ ،ثابت دھنیا دو کھانے کے چمچے ،ہری مرچ چھ عدد ،ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ(باریک کٹا ہوا) ،کوکنگ آئل ایک کپ لے لیں اورثابت دھنیا اور ثابت زیرہ دونوں کو توے پر بھون لیں۔ ایک دیگچی میں کوکنگ آئل گرم کر یں اور اس میں ادرک ولہسن اور گوشت ڈال کر پکائیں نمک اور کالی مرچ ڈال کر بھونیں۔ دس سے پندرہ منٹ بعد ایک کپ پانی شامل کر کے گوشت گلنے کے لئے ڈھانپ کر پکنے دیں۔ جب گوشت آدھا گل جائے تو ٹماٹر ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔ جب گوشت گل جائے تو ثابت ہری مرچ ، ثابت دھنیا اور زیرہ ڈال کر بھون لیں۔ پھر ہرا دھنیا شامل کر دیں۔ دیگچی بالٹی گوشت تیار ہے۔ اور مزے لے کر کھائیں۔