بیف بنوں پلاؤ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مزید ار بیف بنوں پلاؤ بنانے کے لیے اجزاء
چاول۔۔۔ ڈیڑھ کلو 30 منٹ بھگو لیں
لونگ۔۔۔8 عدد
دار چینی۔۔۔ایک ٹکڑا
بڑی الائچی۔۔۔ایک عدد
ثابت کالی مرچ۔ ۔۔ڈھائی چائے کاچمچ
آئل۔۔۔ ایک چوتھائی کپ
ہلدی پاؤڈر۔۔۔آدھا چائے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر۔۔۔ ایک چائے کا چمچ
لال مرچ۔۔۔ ایک چائے کا چمچ
کالی مرچ پسی ہوئی ۔۔۔ چائے کا چمچ
گرم مصالحہ پاؤڈر۔۔۔ آدھا چائے کا چمچ
دہی۔۔۔آدھا کپ
ہری مرچیں۔۔۔4 عدد
بیف۔۔۔آدھا کلو
پانی۔۔۔ڈیڑھ لیٹر
ادرک لہسن کا پیسٹ۔۔۔2 کھانے کے چمچ
پیاز۔۔۔2 عدد
نمک۔۔۔حسبِ ذائقہ
بیف بنوں پلاؤ بنانے کا طریقہ
سب سے پہلے سفید ململ کے کپڑے سارے خشک مصالحہ جات لونگ، دار چینی، بڑی الائچی ،ثابت کالی مرچ، سونف، ثابت سوکھا دھنیا، زیرہ اور تیز پات ڈال کر پوٹلی بنا لیں اب ایک پتیلی میں گوشت، پیاز، ادرک لہسن، نمک، پانی اور بنائی ہوئی پوٹلی ڈال کر پکائیں کہ گوشت گل جائے پھر پوٹلی کو نچوڑ کر نکال لیں۔ پھر گوشت کو پیاز ڈال کر آئل میں براوں کر لیں پھر ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کریں اور اچھی طرح مکس کر لیں، پھر اس میں نکالا ہوا گوشت، نمک، لال مرچ ، ہلدی پاؤڈر، دھنیا پاؤڈر، کالی مرچ اور گرم مصالحہ پاؤڈر شامل کریں اور اچھی طرح مکس کر لیں، اب اس مصالحے میں دہی ڈالیں اور تیز آنچ پر گوشت کو اچھی طرح بھون لیں، ہری مرچ شامل کریں اور گوشت والی یخنی ڈال کر مکس کریں، سب سے آخر میں چاول ڈالیں اور تیز آنچ پر پکائیں یہاں تک کے پانی خشک ہو جائے اور چاول میں ایک کنی باقی رہ جائے، پھر اس کو 10 سے 15 منٹ دم لگا دیں۔ اس کے بعد مزیدار بیف بنوں پلاؤ تیار ہے ۔