انڈہ بناتے اور کھاتے وقت کس بات کا خیال رکھنا ضروری ہے

اسلام آباد (اے بی این نیوز   )اندہ ایک ایسی ڈش ہے جس کو ہر بچہ،جوان اور بوڑھا پسند کرتا ہے،یہ مختصر وقت میں تیا ر ہو جا تاہے اور آپ کی غذائیت بھی پوری کر تا ہے،جس طرح سیب آپ کی صحت کیلئے ضروری ہے اسی طرح انڈ ا بھی غذائیت سے بھر پو ر ہو تا ہے لیکن اس کو بنا تے وقت آہ کو خیال رکھنا ہو گا کہ ایسے بنائیں کہ اس کی غذائیت برقرار رہے،انڈوں کو بہت طریقوں سے بنایا اور کھایا جاتا ہے جس میں ابلے ہوئے انڈے، آملیٹ اور فرائی انڈے شامل ہیں، لیکن انڈوں کو کیسے بنایا جائے جو وہ صحت کے لیے فائدہ مند ہوں؟انڈے کی تیاری کے دوران آپ جو چکنائی ڈالتے ہیں اس حوالے سے محتاط رہیں، یعنی انڈے پکاتے وقت مکھن یا ریفائنڈ تیل (جو عموماً ڈالا جاتا ہے) سے پرہیز کریں کیونکہ یہ غیرضروری ہیں جو آپ کی صحت کو نقصان پہنچاسکتا ہے۔اس کے بجائے آپ انڈے کو گھی یا زیتون کے تیل میں پکا سکتے ہیں۔ایک عام تاثر ہے کہ جو افراد وزن کم کرنا چاہتے ہیں ، انہیں دیکھ بھال کر کیلوریز استعمال کرنا ہوتی ہیں، یعنی جسم میں جتنی کم کیلوریز جائیں گی، وزن اتنی جلدی کم ہوگا۔ایک انڈے میں کُل 74 کیلوریز ہوتی ہیں لیکن اس میں غذائی اجزاء بہت زیادہ ہوتے ہیں جس کے باعث یہ مکمل غذا سمجھی جاتی ہے، اور یہ وزن کم کرنے میں معاون ہے۔یہی وجہ ہے کہ کیلوریز کی کمی وزن کم کرنے کا ایک مقبول طریقہ بنتا جا رہا ہے،یعنی کم کیلوریز کھاؤ اور فوراً وزن کم کرو۔