گرمیوں کی آمد اور آیا ہے ونیلا آئسکریم کا تحفہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اسلام آباد ( اے بی این نیوز  )ونیلا آئسکریم گھر بنائیں اور مہمانوں کے ساتھ خوب مزے اڑائیں اس کیلئے آپ کو چاہیئے،ڈبل کریم دو پیالی ، دودھ دو پیالی ،انڈےچار عدد، زردی الگ کرلیں۔شکر تین چوتھائی پیالی، ونیلا ایسنس حسب ضرورت،یہ چیزیں لے کر آ پ اب نان اسٹک پین میں دودھ اور کریم ڈال کر درمیانی آنچ پر پکائیں اور لکڑی کے چمچے سے مکس کریں۔پیالے میں انڈے کی زردی،ونیلا ایسنس اور شکر ڈال کر خوب پھینٹیں،اس کے بعد اس میں کریم اور آدھی پیالی دودھ کے آمیزے کو زردی میں ڈال کر بیٹر سے اچھی طرح مکس کریں۔اس کے بعد زردی والے آمیزے کو سوس پین میں گرم ہوتے ہوئے آمیزے میں شامل کرکے ہلکی آنچ پر آٹھ منٹ تک پکائیں۔آمیزہ اتنا گاڑھا ہوجائے کہ چمچے پر اس کی کوٹنگ سی بننے لگے تو سوس پین کو چولہے سے ہٹالیں۔آمیزے کو چھان کر سانچے میں ڈالیں اور ڈھانپ کر فریزر میں رکھیں۔اس کے بعد نکال کر بیٹر سے پھینٹ کر دوبارہ چھ سے آٹھ گھنٹے کے لئے فریزر میں رکھ دیں۔مزیدار آئسکریم تیار ہے۔ یہ اتنی مزیدار بنے گی کہ آ پ کا دل چاہے گا دوبارہ بنائیں لیکن ایک مرتبہ ہی زیادہ بنا کر اس کو فریز کر لیں۔