روسٹ چلی چکن بنانے کی ترکیب

اجزاء
1 چکن ایک کلو
لہسن کا پیسٹ :ایک کھانے کا چمچ
نمک:ڈیڑھ چائے کا چمچ
کالی مرچ :ایک تہائی چائے کا چمچ
سرکہ :ایک کھانے کا چمچ
سویاسوس:دو کھانے کے چمچ
7. آئل آدھا کپ
پانی :ایک کپ
چلی سوس :دو کھانے کے چمچ
کیچپ:دو کھانے کے چمچ
لہسن ایک کھانے کا چمچ
سلائس کٹی پیاز ایک عدد
سلائس کٹی شملہ مرچ :ایک عدد،
ہری مرچ:آٹھ عدد
تیار کرنے کی ترکیب
ن کو ادرک لہسن کا پیسٹ ،نمک،کالی مرچ،سرکہ اور سویا سوس سے میرینیٹ کر کے تیس منٹ کیلئے رکھ دیں۔اب پین میں آدھا کپ آئل گرم کرکے میرینیٹ کی ہوئی چکن دس منٹ فرائی کرلیں۔ پھر اس میں ایک کپ پانی ڈال کر ڈھکیں اور چکن گلنے تک پکائیں۔ پھر اس میں چلی سوس ،کیچپ شامل کردیں۔ اس کے بعد ایک فرائنگ پین میں دو کھانے کے چمچ تیل گرم کر کے لہسن گولڈن فرائی کرلیں۔ پھر اس میں کٹی پیاز ڈال کر دو منٹ پکائیں۔ آخر میں سلائس میں کٹی ہوئی شملہ مرچ اور ہری مرچ شامل کرکے تھوڑا سا بھونیں