آلو انڈے کی بریانی جو آپ کی دن بھر کی تھکاوٹ دور کرے

انڈا روز مرہ کے ناشتے کا حصہ ،انڈا ہر عمر کے فرد کے لیے بہترین غذا ہے۔بچوں کو روزانہ ایک انڈا ضرور دیں کیونکہ یہ نہ صرف ان کی نشوونما میں مدد کرتا ہے، بلکہ ان کی دماغی صلاحیتوں کو بھی بہتر بناتا ہے۔اس میں پروٹین، فاسفورس، سوڈیم، کیلشیم، آئرن، میگنیشیم، وٹامن اے، بی، ڈی اور ای شامل ہوتے ہیں۔انڈا کھانے سے ہڈیاں، پٹھے اور دانت مضبوط ہوتے ہیں۔یہ جسم کو طاقت بخشتا ہے۔
چاول: تین پاؤ(ابلے ہوئے)
آلو: آدھا کلو (فرائی ہوئے)
دہی: آدھا کلو
پودینہ: ایک گٹھی
انڈے: چار عدد (اْبلے ہوئے)
ہری مرچ: چھ عدد
بادیان کے پھول: چھ عدد
پیاز : ایک کپ (فرائی ہوئے)
آلو بخارے: پچاس گرام
بریانی ایسنس: چند قطرے
کالا زیرہ: ایک چائے کا چمچ
کالی مرچ: ایک چائے کا چمچ
گرم مصالحہ: ایک چائے کا چمچ (پسا ہوا)
نمک: ایک چائے کا چمچ
ادرک لہسن کا پیسٹ: ایک کھانے کا چمچ
زردے کا رنگ: آدھا چائے کا چمچ
لال مرچ: دو چائے کے چمچ (پسی ہوئی)
ترکیب:آلو میں دہی، کالا زیرہ، کالی مرچ، پسا گرم مصالحہ، آلو بخارے، پسی لال مرچ، بادیان کے پھول، ادرک لہسن کا پیسٹ، نمک اور چند قطرے بریانی ایسنس ڈال کر آدھے گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں۔جب آلو گل جائیں تو اْن پر پیاز، پودینہ، ہری مرچ، چاول، زردے کا رنگ اور انڈے شامل کرکے بیس منٹ دَم پر رکھیں۔ آلو انڈے کی بریانی تیار ہے۔