نہاری بنانے کا نہایت آسان طریقہ

نہاری بنانے کا نہایت آسان طریقہ
اجزاء
آدھا کلو گوشت (بونگ کا)
ایک کپ آئل
آدھا کلو پیاز
2 کھانے کے چمچ سونف
2خشک ادرک
دو کھانے کے چمچ لہسن ادرک کا پیسٹ
آدھا کپ پانی
دو کھانے کے چمچ سرخ مرچ پاؤڈر
دو جگ پانی
سرخ آٹا چار کھانے کے چمچ
آدھا چمچ گرم مصالحہ
مختلف طریقوں سے لیمن ایڈ بنانے کے طریقہ
بنانے کی ترکیب :
ٍ ~ تیل، پیاز اور گوشت کو پین میں ڈال دیں، جب پیاز نرم ہوجائے تو اس میں سونف اور خشک ادرک کا اضافہ کردیں۔ کچھ دیر بعد لہسن ادرک کے پیسٹ میں کچھ پانی ملائیں اور اسے پین میں شامل کردیں۔ اسے کچھ منٹ تک پکائیں اور پھر سرخ مرچ پاؤڈر کا اضافہ کریں۔ اب دو جگ پانی شامل کردیں اور جیسے ہی گوشت گل جائے تو سرخ آٹے میں پانی ڈال کر اس گاڑھے مواد کو پین میں ڈال دیں۔ سالن کو اس وقت تک چمچ سے ہلائیں جب تک وہ گاڑھا نہ ہوجائے۔ کھانے کے لیے پیش کرنے سے پہلے اس پر گرم مصالحہ چھڑک دیں۔اور پھر گرما گرم تندوری روٹی اور مصالحے کے ساتھ تناول فرمائیں ۔