مچھلی اور پالک۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اسلام آباد (اے بی این نیوز   ) کیا آپ نے کبھی مچھلی اور پالک کھایا ہے اگر بنہیں کھایا تو ہو جائیں تیار اور اس پکوان کیلئے آپ کو لینی ہو گی،مچھلی ایک کلو ،پالک کا ساگ دو کلو ،نمک، لال مرچیں حسب ضرورت ،گھی ایک پاؤ ،پیاز آدھا پاؤ ،اب آپ ساگ ابال کر پیس لیجئے، مچھلی کو نمک، لال مرچ اور لہسن لگاکر تین گھنٹے تک پڑا رہنے دیجئے،پھر اسے تل کر کڑاہی یا فرائی پین سے نکال لیجئے۔ اب اسی گھی میں ساگ اور پانی کے ساتھ پیسا ہوا مصالحہ بھونئے۔ اور اسے تھوڑا پکا کر اس میں مچھلی کے ٹکڑے رکھ کر دم پر لگا دیجئے اور آدھا گھنٹے کے بعد یہ ڈش تیار ہو جائے گی،اس کو آپ نے تندوری پراٹھے کے ساتھ مہمانوں کا سامنے پیش کرنا ہے۔