چائے کے شوقین کے لئے بری خبر۔۔۔۔۔۔۔۔

راولپنڈی (نامہ نگار )چائےکی نقالی کا بڑا بیوپاری بے نقاب،پنجاب فوڈاتھارٹی کی راولپنڈی میں کارروائی، ملاوٹی چائے بنانیوالی فیکٹری پکڑ لی1500 کلو ملاوٹی چائے، 2680 کلو چوکر، سوڈا، رنگ اور کیمیکلز سمیت پیکنگ میٹریل برآمدخفیہ اطلاعات ملنے پر ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی کی سربراہی میں کارروائی کی گئی ہےڈی جی فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک نے بتایا کہ فیکٹری میں معروف برانڈز کی چائے کو جعلی میٹریل میں مکس کیا جا رہا تھا۔مضر صحت چائے کو جعلی پیکنگ میں مارکیٹ میں فروخت کیا جاتا تھا،جعل سازی پر فیکٹری مالک کیخلاف تھانہ نصیر آباد میں مقدمہ درج کروایا گیا ہے،چائے کے نمونوں کو مزید تجزیے کیلئے فوڈ لیب بھجوایا گیا ہے،ویجیلینس ٹیمیں جعلی اشیاء خورونوش کی ترسیل کرنیوالوں کے پیچھے ہیں،صوبہ بھر میں جعلسازوں کیخلاف کارروائیاں مسلسل جاری ہیں ۔