شاہی مرغ چنے بنانا بہت ہی آسان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) شاہی مرغ چنے کا نام سن سب کو بھوک لک جاتی ہے اور منہ میں پانی آجاتا ہے لیکن باہر سے لوگ کم ہی کھانا پسند کرتے ہیں ،اگر یہ ڈش آپ گھر پر تیار کریں تواس مہنگائی کے دور میں ناصرف بچت کی جاسکتی ہے بلکہ کھانے کا ذائقہ بھی عمدہ بنایا جاسکتا ہے۔ ہم آپ کو شاہی مرغ چنے بنانے کا آسان طریقہ بتاتے ہیں۔ اس کے اجز ا میں آدھا کلو چنے،،پسا ہوا ادرک لہسن آدھا کھانے کا چمچہ،پسا ہوا گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچہ،چھ عدد ہری مرچیں،انار دانہ آدھا چائے کا چمچہ،ہرا دھنیا اور پودینہ،تیل دو کھانے کے چمچے،پانی تین گلاس ،مرغی ایک کلو (چھوٹے چھوٹے ٹکڑے یا ریشے بنا لیں) کٹی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچہ،زیرہ ایک چائے کا چمچہ،ہلدی آدھا چائے کا چمچہ،پسہ ہوا دھنیا آدھا کھانے کا چمچہ،تین عدد ٹماٹر( باریک کٹے ہوئے)۔ پکانے کا طریقہ یہ ہے کہ سب سے پہلے ایک کڑاہی میں تیل ڈالیں اور گرم ہونے پر اس میں لہسن ادرک کا پیسٹ ڈال دیں، جب وہ بھن جائے تو اس میں زیرہ شامل کردیں۔ پھر ٹماٹر اور باقی مصالحہ جات ڈال دیں اور آدھا گلاس پانی ڈال کر 15 سے 20 منٹ کے لیے چھوڑ دیں جب ٹماٹر اور مصالحہ مکس ہو جائے تو اس میں باریک کٹی ہوئی ہری مرچیں شامل کرکے بھون لیں۔ اپنی مرضی کے مطابق گارنش کر کے مہمانوں کے سامنے پیش کریں۔