پودینے اور لیموں کا شربت ،تازگی سے بھرپور

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سرد موسم میں گرم چیزیں کھانے سےتیزابیت ہو جاتی ہے جس کودور کرنے کے لیے ٹھنڈے مشروبات پینے کو چاہتا ہے جو تازگی اور ٹھنڈک کا احساس دیں،ایسے مشروبات میں لیموں پانی، لسی، پودینے اور لیموں کا شربت سب سے زیادہ مقبول ہیں۔ آج آپ کو پودینے اور لیموں کے شربت کی ترکیب بتا رہے ہیں جسے دس منٹ میں گھر میں بنایا جا سکتا ہے۔جس کے اجزا میں پودینے کے تازہ پتے،چینی تین سے چار کھانے کے چمچے، دو لیموں ، آدھا چمچہ نمک ،ایک گلاس پانی اور برف حسب ضرورت۔ بنانے کی ترکیب سب سے پہلے جوسر میں پانی ڈالیں اور چینی نمک ملا کر اچھی طرح مکس کرلیں، اب اس میں لیموں کا رس شامل کریں اور اچھی طرح ملا لیں مشروب تیار ہونے پر برف ڈال کر پیش کریں۔