Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

مزیدار چکن لوبیا بنانا بالکل آسان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) روز روز ایک جیسے کھانے کھا کر اکثر انسان اکتا جاتا ہے کبھی کچھ منفرد کھانے کا دل کرتا ہے، ا ٓپ کو بتاتے ہیں چکن اور سفید لوبیا بنانے کی آسان ترکیب، یہ ایک ایسی ڈش ہے جو ناصرف لذیز ہے بلکہ تیاری میں بھی آسان ہے۔
اجزا
چھ عدد ہری مرچ باریک کٹی ہوئی
ادرک باریک کٹی ہوئی
آدھا کلو سفید لوبیا
بون لس چکن آدھا کلو
لہسن ایک کھانے کا چمچہ
کوٹی ہوئی لال مرچ دو کھانے کے چمچے
چاٹ مصالحہ ایک کھانے کا چمچہ
مکھن دو کھانے کے چمچے
ہلدی آدھا کھانے کا چمچہ
پیسہ ہوا زیرہ ایک کھانے کا چمچہ
پیسہ ہوا دھنیا آدھا کھانے کا چمچہ

تیل ایک کھانے کا چمچہ
ایک پیاز، ہرا دھنیا، پودینہ اور ایک عدد لیموں
نمک حسب ذائقہ
ترکیب ، سب سے پہلے لوبیے کو ایک رات پہلے پانی میں بھگو دیں۔ دوسرے دن اسے ابال لیں۔ اب مصالحہ بنانا شروع کریں۔ سب سے پہلے کڑاہی میں تیل ڈالیں، اب اس میں لہسن ڈال کر ہلکا سا بھون لیں۔ اس کے بعد تیل میں زیرہ، ہلدی، کوٹی مرچیں،دھنیا، نمک اور ہری مرچیں ڈال کر بھول لیں۔ جب مصالحہ بھن جائے تو اس میں چکن ڈالیں اور پانی ڈال کر گلنے دیں۔جب چکن گل جائے تو اس میں لوبیا شامل کریں اور ایک کپ پانی ڈالیں۔ اب تمام اجزا کو اچھی طرح بھون لیں۔ جب چکن اور لوبیے بھن جائیں تو اس کے اوپر ہرا دھنیا، بودینہ، لیموں، ہری مرچیں اور مکھن ڈال کر پانچ منٹ کے لیے اسٹیم دیں۔ اس کے بعد گارنش کر مہمانوں کو پیش کریں