چٹکی میں تیار۔۔مزیدار،چٹ پٹے دہی بھلے بنانےکا آسان اور نایاب طریقہ

مزے دار دہی بھلے گھر میںکیسے بنائیں۔۔۔۔اس کی ترکیب کے بارے آ پ کو بتائیں گے ہم۔۔۔ اس کے لئے جو چیزیں درکار ہوں گی ان میں بیکنگ سوڈا ایک چٹکی،نمک ایک چوتھائی چائے کا چمچ،ماش کی دال ایک کپ،تیل تلنے کے لئے،دہی دو کپ،ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ،بھنا زیرہ ایک چائے کا چمچ،ادرک آدھا انچ کا ٹکڑا،لال مرچ دو چائے کے چمچ،چینی دو چائے کے چمچ،نمک حسبِ ذائقہ جبکہ دہی بھلوں کی آرائش کر نے کیلئے اِملی کی چٹنی دو کھانے کے چمچ،ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ درکار ہو نگے، اب ان چیزوں کے ذ ریعے ہم نے دہی بھلے بنانے ہیں دال کو دھو کر رات بھر کے لئے بھگو دیں۔ دال کو چھان کر پیس لیں اور اس میں نمک اور بیکنگ سوڈا شامل کر دیں۔تمام بھلے تَل (fry) جائیں تو نیم گرم پانی میں پانچ سے دس منٹ (5-10) کے لئے بھگو دیں۔کڑاہی میں تیل کو تیز گرم کریں اور بھلوں کو سنہرا ہونے تک تَل (fry) لیں۔ایک پیالے میں دہی کو اچھی طرح پھینٹ لیں، اور اس میں نمک، لال مرچ، چینی، باریک کٹا ادرک، بھنا زیرہ پاو¿ڈر اور ہرا دھنیا بھی مکس کرلیں۔ آپ کے دہی بلے تیار،اچھی طرح سجا کر مہمانوں کو پیش کریں اور مشے اڑائیں۔