قرض کی آڑ میں بلیک میل میں ملوث 43 موبائل ایپلیکشنز بلاک

کراچی (اے بی این نیوز) قرض کی آڑ میں شہریوں کی بلیک میلنگ میں ملوث ایپلیکیشنز کیخلاف بڑی کارروائی، 43 ایپلیکشنز کو بلاک کردیا۔ گزشتہ روز قرض ایپلی کیشن ’ایزی لون‘ سے قرض لینے والے بیروزگار شہری نے مبینہ 8 لاکھ روپے کی عدم ادائیگی پر ’دھمکیاں‘ ملنے اور روزانہ کی بلیک میلنگ و بڑھتے ہوئے سود سے تنگ آکر خودکشی کرلی تھی۔مذکورہ معاملہ منظرِ عام پر آنے کے بعد قانون حرکت میں آگیا ایف آئی اے نے قرض ایپلیکشنز چلانے والے افراد کو گرفتار کر کے ان کے لیپ ٹاپ قبضے میں لے لیے۔دوسری جانب وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی امین الحق کی ہدایات پر فوری عملدرآمد کرتے ہوئے ایسی 43 ایپلی کیشنز کو بلاک کردیا گیا ہے۔