حکومت کوسگریٹ سیکٹر سے حاصل ریونیو 200 ارب تک محدود ، اربوں روپے کا نقصان

اسلام آباد(نیوزڈیسک) حکومت کو سگریٹ سیکٹر کی پیداوار و سیلز میں کمی، قومی خزانہ کو اربوں روپے کا نقصان، غیرقانونی سگریٹ کی فروخت بڑھنے سے مالی سال 2022-23 کیلئے حکومت کے ٹیکس اہداف بھی متاثر ہو رہے ہیں۔ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کے بعد سے سگریٹ کی غیرقانونی فروخت کا رجحان برقرار رہا تو حکومت کیلئے ٹیکس اہداف پورے کرنا مشکل ہوگا۔ سگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں رواں مالی سال 200فیصد اضافہ کردیا جس کے نتیجے میں مارچ اور اپریل 2023کے دوران پاکستان کی دو دستاویزی کمپنیوں میں سے ایک فلپ مورس پاکستان کی فروخت میں 70فیصد اور پیداوار میں 60فیصد تک کمی آچکی ہے۔ 31مارچ 2023کو ختم ہونیو الی سہ ماہی میں کمپنی نے قومی خزانے میں ایکسائز ڈیوٹی، سیلز ٹیکس اور دیگر لیویز کی مد میں 5ارب 99کروڑ روپے کے محصو