تجارتی خسارہ کم کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے

اسلام آباد (اے بی این نیوز)تجارتی خسارہ کم کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ، موجودہ حکومت کے دس ماہ میں امپورٹ کی جانے والی اشیا ہزار ارب سے بھی تجاوز کرگئیں ، غذائی اشیا کی درآمدات میں 37 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ ، 10 ماہ میں 251 ارب 61 کروڑ روپے کی گندم درآمد کی گئی، سالانہ بنیادوں پر چائے کی درآمد میں 19.73 فیصد اضافہ ہوا۔