محمد اورنگزیب کے وفاقی وزیربننے کے بعد ظفرمسعود پی بی اے کے چیئرمین منتخب

کراچی (نیوزڈیسک ) بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود پاکستان بینکس ایسوسی ایشن (پی بی اے) کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔ اعلامیے کے مطابق محمد اورنگزیب کے وفاقی وزیر بننے پر چیئرمین پی بی اے کا عہدہ خالی ہوا تھا، ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں متفقہ طور پر ظفرمسعود کو چیئرمین منتخب کرلیا۔

ظفر مسعود اب تک سینئر وائس چیئرمین پاکستان بینکس ایسوسی ایشن خدمات انجام دے رہے تھے، صدر فیصل بینک یوسف حسین کو سینئر وائس چیئرمین پی بی اے مقرر کیا گیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان

ایم ڈی سٹی بینک پاکستان احمد خان بوزئی وائس چیئرمین پی بی اے مقرر ۔ اعلامیےکے مطابق پی بی اے کو یقین ہے کہ نئی قیادت مؤثر انداز سے اپنا کام جاری رکھے گی، پی بی اے سٹیٹ بینک سمیت اہم سٹیک ہولڈرز سے بینکوں کے روابط بنائے رکھے گی۔ نئی قیادت ٹیکنالوجی،کمپلائنس اور مالی شمولیت بڑھانا جاری رکھے گی

نئی قیادت ایس ایم ایز اور پاکستان کے لیے اہم منصوبوں کی فنانسنگ پر توجہ دے گی۔اعلامیے میں کہا گیا پی بی اے محمد اورنگزیب کی بطورچیئرمین کاوشوں کا اعتراف کرتی ہے۔یاد رہے کہ محمد اورنگزیب کے وفاقی وزیر بننے پر چیئرمین پی بی اے کا عہدہ خالی ہوا تھا، ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں متفقہ طور پر ظفرمسعود کو چیئرمین منتخب کیا گیا۔