سندھ کے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیاں 21 سے 31 دسمبر تک کرنیکا اعلان

کراچی(نیوز ڈیسک )سندھ بھر کے اسکولوں اور کالجوں میں موسم سرماکی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔محکمہ تعلیم سندھ نے تعلیمی اداروں میں21 سے 31 دسمبر تل موسم سرماکی چھٹیوں کا اعلان کردیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے چھٹیوں کی سمری کی منظوری دے دی۔محکمہ تعلیم کے مطابق چھٹیوں کے بعد یکم جنوری 2023 […]
فضل الرحمان انتخابات میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، شیخ رشید

راولپنڈی(نیوزڈیسک) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان انتخابات میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ مذاکرات سے انتخابات کا راستہ نہیں نکلتا تو صوبائی اسمبلیاں […]
نیو کراچی بدھ بازار سے ایک ساتھ 10 موٹر سائیکلیں چوری

کراچی(نیوزڈیسک)نیو کراچی یوپی کے بدھ بازار سے ایک ہی جگہ سے 10 موٹر سائیکلیں چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے، ہر بدھ اور اتوار کو یوپی کے بازار سے مسلسل درجن بھر سے زائد بائیک چوری ہورہی ہیں مگر نیوکراچی پولیس خاموش ہے۔تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں اسٹریٹ کرائمز کا طوفان تھمنے کا نام […]
نیب کی عثمان بزدار کیخلاف شراب لائسنس اجرا کی انکوائری بند کرنے کی سفارش

لاہور(نیوز ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) نے عثمان بزدار سمیت دیگر کے شراب لائسنس اجرا کی انکوائری بند کرنے کی سفارش کر دی۔نیب نے لاہور ہائیکورٹ میں لائسنس کے اجرا کی انکوائری بند کرنے کی رپورٹ جمع کروا دی۔ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے نجی ہوٹل کی درخواست پر […]
میری ٹائم ایجنسی کی کارروائیاں، 3 ہفتوں میں 8 ارب روپے کی منشیات برآمد

کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور کلیکٹو ریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے بحیرہ عرب میں گزشتہ پانچ دنوں کے اندر مسلسل تین انسدادِ منشیات آپریشنز کرکے 8 ارب روپے کی منشیات برآمد کرلی۔ترجمان پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی (پی ایم ایس اے) کے مطابق نامعلوم 03 کشتیوں سے27کلو ہیروین اور 1460 کلو […]
بھارت پاکستان میں ریاستی دہشتگردی میں ملوث،عالمی برادری نوٹس لے، دفتر خارجہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہے، عالمی برادری کو معاملے کا نوٹس لینا چاہیے۔ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بالی جمہوریت کانفرنس میں شرکت کے لئے انڈونیشیا کے دورے پر ہیں، […]
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سلمان شہباز کو پاکستان پہنچنے پر گرفتار کرنے سے روک دیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک) عدالت عالیہ نے وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کو پاکستان پہنچنے پر گرفتار کرنے سے روک دیا۔منی لانڈرنگ کے مقدمے میں سلمان شہباز کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کی، جس میں سلمان شہباز کے وکیل امجد پرویز عدالت کے […]
بھارتی اداکارہ ممتاز نے شوبز کی دنیا کو ہمیشہ کیلئے خیرباد کہہ دیا

ممبئی(نیوز ڈیسک)بھارتی اداکارہ ممتاز ان دنوں عمرہ کی ادائیگی کر رہی ہیں ۔ ساتھ ہی انہوں نے اشارہ دیا ہے کہ انہوں نے شوبز کو الودع کہہ دیا ہے ۔تامل اداکارہ ممتاز خان ، جن کا اصل نام نغمہ خان ہے۔ ممتاز (نغمہ خان ) نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاونٹ کے ذریعے آگاہ […]
سدھو موسے والا قتل کے ماسٹر مائنڈ نے اپنی گرفتاری کی خبروں کی تردید کردی

ممبئی(نیوزڈیسک) سدھو موسے والا کے قتل کے ماسٹر مائنڈ گولڈی برار نے مبینہ آڈیو انٹرویو کے ذریعے اپنے حراست میں لیے جانے والی خبروں کی تردید کردی۔بھارتی میڈیا کے مطابق چند روز قبل پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان کی جانب سے معروف گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے ماسٹر مائنڈ گولڈی برار کے […]
دسمبر میں ہی تحلیل،ق لیگ نے ساتھ رہنا ہے تو اسمبلیاں توڑنا پڑیں گی، فواد چودھری

لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ دسمبر میں ہر صورت پر اسمبلیاں تحلیل ہونگی اور اس حوالے سے ہم میں اتفاق رائے ہے، اگر مسلم لیگ (ق) نے پی ٹی آئی کے ساتھ رہنا ہے تو اسمبلیاں توڑنا پڑیں گی، پرویزالہیٰ […]