سندھ کے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیاں 21 سے 31 دسمبر تک کرنیکا اعلان

کراچی(نیوز ڈیسک )سندھ بھر کے اسکولوں اور کالجوں میں موسم سرماکی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔محکمہ تعلیم سندھ نے تعلیمی اداروں میں21 سے 31 دسمبر تل موسم سرماکی چھٹیوں کا اعلان کردیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے چھٹیوں کی سمری کی منظوری دے دی۔محکمہ تعلیم کے مطابق چھٹیوں کے بعد یکم جنوری 2023 سے تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہو جائے گا۔اسٹیرنگ کمیٹی محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ موسم سرما کی چھٹیوں کا اطلاق تمام سرکاری اور نجی اسکولوں اور کالجوں پر ہوگا۔