ممبئی(نیوز ڈیسک)بھارتی اداکارہ ممتاز ان دنوں عمرہ کی ادائیگی کر رہی ہیں ۔ ساتھ ہی انہوں نے اشارہ دیا ہے کہ انہوں نے شوبز کو الودع کہہ دیا ہے ۔تامل اداکارہ ممتاز خان ، جن کا اصل نام نغمہ خان ہے۔ ممتاز (نغمہ خان ) نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاونٹ کے ذریعے آگاہ کیا کہ لوگ ان کے ماضی میں ان کو تلاش کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ممتاز نے لکھا کہ وہ بہت آگے بڑھ گئیں ہیں ۔ میں نے ان چیزوں کو چھوڑ دیا لہذا آپ بھی اس کا ذکر نہ کریں ۔ممتازتامل بگ باس کی بھی امیدوار رہیں ۔ جبکہ وہ اپنے دور میں فلمی گانوں میں ایک آئیٹم گرل کے حوالے سے جانی جاتی تھیں ۔ انہوں نے ساوتھ انڈین سینما ملائم ، تامل ،کناڈا اور ہندی سینما میں بھی اداکاری کے جوہر دیکھائے ۔ممتاز کافی عرصے سے شوبز سے دور ہیں ، اور آج کل عمرے کی ادائیگی کر رہی ہیں ۔ آج کل ممتاز اپنی حجاب کے ساتھ لی جانے والی تصاویر کو شیئر کر رہی ہیں ۔ ممتاز نے اپنے کیریئر کا آغاز 1999 میں تامل فلم Monisha En Monalisa سے کیا ۔ ان کی مشہور فلموں میں بوند 2000 ، چاکلیٹ 2001 ، یہ تیرا گھر یہ میرا گھر 2001 سمیت دیگر شامل ہیں