لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ دسمبر میں ہر صورت پر اسمبلیاں تحلیل ہونگی اور اس حوالے سے ہم میں اتفاق رائے ہے، اگر مسلم لیگ (ق) نے پی ٹی آئی کے ساتھ رہنا ہے تو اسمبلیاں توڑنا پڑیں گی، پرویزالہیٰ اور مونس الہیٰ نے کہا عمران جو بھی فیصلہ کریں گے قبول ہوگا۔رہنما تحریک انصاف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نے نوازشریف،زرداری،فضل الرحمان کی سیاسی لاشوں کا بوجھ اٹھایا ہوا ہے، ہم دیکھتے ہیں وہ کتنی جلدی ان سےنجات حاصل کرتے ہیں، اگراسمبلی کی تحلیل کوآگےکریں گے توحالات مزید خراب ہوجائیں گے۔فواد چودھری نے کہا کہ یہاں پرتوعمران خان کی ایف آئی آردرج نہیں ہورہی توباقیوں کی کیا ہوگی، الیکشن کمیشن کیخلاف متعدد کیسز فائل کئے ہیں جن پر سماعت نہیں ہورہی، عدالتوں کواعظم سواتی،ارشد شریف،شہبازگل کیس کا آزادانہ فیصلہ کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست عوام کے درمیان ہے اورعوام ہی لیڈ کریں گے، ہم پاکستان کوایک جمہوری ریاست بنانا چاہتے ہیں، تمام طاقت ورحلقے عوام کی رائے کےسامنے سرخم تسلیم کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا ایجنڈا ایک ہی ہے الیکشن کب کرانے ہیں، اس وقت پاکستان کے افغانستان سے تعلقات مکمل خراب ہوچکے ہیں، جلد ازجلد ملک میں انتخابات چاہتے ہیں۔ آئینی کردارمیں اسٹیبلشمنٹ واپس جائے گی تومیڈیا کوپتا چل جائے گا۔