اہم خبریں

اسپیکر کی کل کی رولنگ غیر آئینی ہے،گورنرپنجاب بلیغ الرحمان

لاہور(نیوزڈیسک)گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کی کل کی رولنگ کو غیر آئینی قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب نے کہا کہ آئین کا دفاع اور قانون کی پاسداری اسپیکر کی ذمہ داری ہے، اسپیکر آئینی ذمہ داری کی ادائیگی میں ذاتی پسند کو ملحوظ خاطر نہ رکھیں۔انہوں نے کہا […]

پرویز الٰہی نے عمران خان سے پنجاب میں صوبائی اسمبلی کی 30 اور قومی اسمبلی کی 15 نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ مانگ لی

اسلام آباد( نیوز ڈیسک)رہنما پی ٹی آئی شفقت محمود نے تصدیق کی ہے کہ پرویز الہٰی یوں ہی عمران خان کے ساتھ نہیں کھڑے ہوئے، انہوں نے اس حمایت کے بدلے پنجاب میں صوبائی اسمبلی کی 30 اور قومی اسمبلی کی 15 نشستوں پر ایڈجسٹمنٹ مانگی ہے۔رہنما پی ٹی آئی شفقت محمود نے ق لیگ کی […]

توشہ خانہ قوانین کو نرم کر کے آصف زرداری اور نوازشریف گاڑیاں اپنے گھر لے گئے،مصدق عباسی

لاہور (نیوز ڈیسک  )وزیر اعلیٰ پنجاب کےمشیر برائےاحتساب مصدق عباسی نے توشہ خانہ ریفرنس کے حوالے سے کہا ہے کہ قانون کے مطابق گاڑیاں توشہ خانہ سے ہرگز نہیں لیں جا سکتیں،گاڑیاں کابینہ ڈویژن اور سرکاری عمارتوں میں رکھ دی جاتی ہیں،2008میں آصف زرداری نے وزیراعظم کوکہا کہ کابینہ ڈویژن کےقوانین میں نرمی کریں،آصف زرداری کےاحکامات […]

نائیجریا،مسلح افراد کا گاؤں پر دھاوا، 38 افراد ہلاک،درجنوں گھر نذر آتش

ابوجہ( نیوز ڈیسک )نائیجریا میں مسلح افراد کا گاؤں پر دھاوا، 38 افراد ہلاک، درجنوں گھر نذر آتش کر دیئے گئے،علاقے میں سخت خوف و ہراس، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھاری تعداد میں وقو عہ پر پہنچ گئے،آخری اطلاعات آنے تک کسی تنظیم یا گروہ کی جانب سے حملے کی ذمہ داری […]

ایبٹ آباد،کمرے میں گیس بھر جانے کےباعث تین افراد جاں بحق

ایبٹ آباد(نیوز ڈیسک )تھانہ کینٹ کی حدود میں واقع گھرکےکمرے میں گیس بھر جانے کےباعث تین افراد جاںبحق ہو گئے، جاں بحق ہونےوالوں میں میاں بیوی اور25دن کی بچی شامل ہیں،پولیس حکام کے مطابق تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ گیس کیسے کمرے بھری،ابتدائی تحقیقات کے مطابق جاں بحق ہونے والے رات کو سو گئے اور […]

وزیرخزانہ نے گیس کے شعبہ میں گردشی قرضہ کے مسئلہ کے حل کیلئے کمیٹی قائم کردی

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک )وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداسحاق ڈارنے گیس کے شعبہ میں گردشی قرضہ کے مسئلہ کے حل کیلئے کمیٹی قائم کردی ہے۔یہ کمیٹی 10 روز میں اپنی سفارشات پرمبنی رپورٹ پیش کرے گی۔وزارت خزانہ کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق اشفاق یوسف تولہ کمیٹی کے کنوینرہوں گے […]

ق لیگ میں شامل تمام ارکان اسمبلی نے پرویز الٰہی پر اعتماد کا اظہار کردیا

لاہور (نیوز ڈیسک ) پرویز الٰہی کی قیادت میں ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی متحد اور یکجان ہے، پرویز الٰہی کے ساتھ ہیں اور رہیں گے،ق لیگ پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے تمام 10 ارکان نے فیصلوں کا اختیار پرویز الٰہی کو دے دیا،مسلم لیگ ق کی پنجاب پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی اور پارلیمانی […]

چین کی حکومت پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑی ہے،چینی سفیر کی اسحاق ڈار سے ملاقات

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )چینی حکومت نے پاکستان کو مسلسل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہاہے کہ چین کی حکومت پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کو تیار ہے۔بدھکو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے چین کے سفیر رونگ نونگ نے ملاقات کی،وزیر خزانہ نے جمہوریہ چین کے […]

سیاسی جنگ جیتیں گے اور آئینی محاذ پر بھی سرخرو ہوں گے،پریشان ہونے کی ضرورت نہیں،عمران خان

لاہور ( نیوز ڈیسک ) عمران خان سے ملتان ضلع کے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی نے ملاقات، ارکان کی جانب سے 23 دسمبر کو اسمبلی تحلیل کرنے پر تحفظات کا اظہار کر دیا گیا۔اس موقع پر سابق وزیر اعظم عمران خان سے گفتگو کرتے ہوئے اراکین کا کہنا تھا کہ اگر نگران سیٹ اپ کو […]

مفاد پرست حکمرانوں کے خلاف عوام میں نفرت کا لاوا پک رہا ہے،سراج الحق

لاہور(نیوز ڈیسک)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پنجاب میں آئینی بحران تو سندھ میں سیلاب متاثرین دہائیاں دے رہے ہیں، خیبرپختونخوا کی سیکیورٹی صورت حال بدتر، بلوچستان محرومیوں کا آتش فشاں بن چکا ہے، مگر پی ڈی ایم، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی ٹرائیکا اپنے مفادات سے ایک قدم پیچھے ہٹنے کو […]