Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

وزیرخزانہ نے گیس کے شعبہ میں گردشی قرضہ کے مسئلہ کے حل کیلئے کمیٹی قائم کردی

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک )وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداسحاق ڈارنے گیس کے شعبہ میں گردشی قرضہ کے مسئلہ کے حل کیلئے کمیٹی قائم کردی ہے۔یہ کمیٹی 10 روز میں اپنی سفارشات پرمبنی رپورٹ پیش کرے گی۔وزارت خزانہ کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق اشفاق یوسف تولہ کمیٹی کے کنوینرہوں گے جبکہ سیکرٹری / ایڈیشنل سیکرٹری پیٹرولیم اور سیکرٹری / ایڈیشنل سیکرٹری پاورڈویژن کمیٹی کے ممبران ہوں گے،ایڈیشنل سیکرٹری سی ایف وزارت خزانہ کمیٹی کے رکن وسیکرٹری ہوں گے،کمشنرایس ای سی پی عبدالرحمان وڑائچ اورپاکستان ڈولپمنٹ فنڈ، اوجی ڈی سی ایل، گورنمنٹ ہولڈنگز پرائیوٹ لمیٹڈ، پاکستان سٹیٹ آئل، پاکستان پیٹرولئیم لمیٹڈ، ایس این جی پی ایل، ایس ایس جی پی ایل اورسینٹرل پاورپرچیزاتھارٹی کے چیف فنانشل آفیسرز کمیٹی کے ارکان ہوں گے،کمیٹی کااجلاس روزانہ کی بنیادپرہوگا اورآئندہ 10 روزمیں گیس کے شعبہ میں گردشی قرضہ کے مسئلہ کے حل کے حوالہ سے سفارشات پرمبنی رپورٹ پیش کرے گی۔وزارت خزانہ کمیٹی کوسیکرٹریٹ کی سہولیات فراہم کرے گی۔