Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

توشہ خانہ قوانین کو نرم کر کے آصف زرداری اور نوازشریف گاڑیاں اپنے گھر لے گئے،مصدق عباسی

لاہور (نیوز ڈیسک  )وزیر اعلیٰ پنجاب کےمشیر برائےاحتساب مصدق عباسی نے توشہ خانہ ریفرنس کے حوالے سے کہا ہے کہ قانون کے مطابق گاڑیاں توشہ خانہ سے ہرگز نہیں لیں جا سکتیں،گاڑیاں کابینہ ڈویژن اور سرکاری عمارتوں میں رکھ دی جاتی ہیں،2008میں آصف زرداری نے وزیراعظم کوکہا کہ کابینہ ڈویژن کےقوانین میں نرمی کریں،آصف زرداری کےاحکامات دینےکامقصد تین تحفے میں ملی گاڑیوں کو گھر لے جانا تھا انہوں نے مزید کہا کہ تینوں گاڑیوں کی مالیت کا تخمینہ تقریبا 13 کروڑ 51 لاکھ روپے تھا،نواز شریف کو جب اس سمری کا پتہ چلا تو انہوں نے میثاق جمہوریت کے نام پر پیپلزپارٹی سے رشتے بنائے،توشہ خانہ قوانین کو نرم کر کے آصف زرداری اور نوازشریف گاڑیاں اپنے گھر لے گئے ۔