اہم خبریں

بھارتی سرپرستی میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی،فیلڈ مارشل

راولپنڈی(اے بی این نیوز) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہےکہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کے خلاف کارروائیاں پوری شدت سے جاری رکھیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کور ہیڈکوارٹرز پشاور کا دورہ کیا جہاں انہیں کے پی کی سکیورٹی صورتحال، انسداد دہشتگردی کارروائیوں اور سرحدی انتظامات پر بریفنگ دی گئی جب کہ کے پی میں تعینات فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردی کےخطرات سے مؤثر طور پر نمٹنے کےلیے اعلیٰ سطح کی آپریشنل تیاری برقرار رکھنے، دہشتگردی کے خطرات سے مؤثر طور پر نمٹنے کےلیے مسلسل چوکس رہنے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ فیلڈ مارشل نے افسران اور جوانوں کے بلند حوصلے اور پیشہ ورانہ مہارت کا اعتراف کیا۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ دہشتگردجہاں بھی ہوں گے بھرپور ضرب لگائیں گے، بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کے خلاف کارروائیاں پوری شدت سے جاری رکھیں گے، عوام کی حمایت سے پاکستان دہشتگردوں اور ان کے گمراہ کن نظریے کو مکمل شکست دے گا۔

چیئرمین ڈیفنس فورسزکا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام، شہداء اور سکیورٹی فورسز کے غازیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
مزیدپڑھیں: اسلام آباد میں غیر قانونی گردوں کی پیوندکاری کا کیس، ملزمان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

متعلقہ خبریں