میئر لندن صادق خان کی سعودی عرب آمد، فیملی کے ہمراہ عمرہ اداکیا

لندن(نیوزڈیسک)میئر لندن صادق خان اپنے خاندان کے ہمراہ سعودی عرب پہنچے جہاں انہوں نے عمرہ ادا کیا۔ میئر لندن صادق خان نے اس موقع پر اپنے ٹوئٹر پیغام میں 2022 کے اختتام کے حوالے سے مبارکباد پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ میری فیملی کیلئے سال کا اختتام خانہ کعبہ اور مدینہ منورہ میں […]
حکومت نے دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کا فیصلہ کرلیا وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ حکومت نے دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کا فیصلہ کرلیا ہے ،نیشنل سیکیورٹی کمیٹی دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کی منظوری دے گی،بنوں میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو کلیئر کیا جائے گا۔مسلح افواج دنوں اور ہفتوں میں علاقوں کو کلیئر کرنے کی صلاحیت […]
پوری قوم دہشتگردی کیخلاف متحد ہے،دہشتگردی کے واقعات ہمارا حوصلہ پست نہیں کر سکتے،چیئرمین سینیٹ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )ملک دشمن عناصر کبھی اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونگے،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ دہشتگرد ترقی کے دشمن ہیںاورپوری قوم دہشتگردی کیخلاف متحد ہے،دہشتگردی کے واقعات ہمارا حوصلہ پست نہیں کر سکتے انہوں نے ضلع کرم میں سیکیورٹی فورسز پر ہونے والے حملے کی مذمت کی اور دہشتگردوں کیخلاف بھرپور […]
وزارتِ اطلاعات و نشریات اور پی آئی ڈی کے خصوصی پراجیکٹ”پاکستان انفارمیشن سینٹر“کے زیر اہتمام اسلام آباد میں صحافیوں کی دو روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پزیر ہوگئی

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )وزارتِ اطلاعات و نشریات اور پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی) کے خصوصی منصوبے” پاکستان انفارمیشن سینٹر“کے زیر اہتمام انفارمیشن سروس اکیڈمی، اسلام آباد میں نوآموز اور مڈ کیریئر صحافیوں کیلئے دو روزہ تربیتی ورکشاپ جمعرات کو اختتام پزیر ہوگئی۔اس تربیتی ورکشاپ کا موضوع” فیک نیوز اور جھوٹ پر مبنی بیانیے کا تدارک“ […]
میں قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفیٰ ہونے کے فیصلے پر قائم ہوں،سردار طالب نکئی

لاہور ( نیوز ڈیسک )11اپریل کو عمران خان کی ہدایات پرہم اجتماعی طور پر اپنی نشستوں سے مستعفیٰ ہوئے،11اپریل کو اجتماعی طور پر جمع استعفوں میں میرا استعفیٰ بھی شامل تھا،میں قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفیٰ ہونے کے فیصلے پر قائم ہوں،اسپیکر بہانے نہ بنائیں اور ہمارے اجتماعی استعفے قبول کریں،میں بطور کارکن پی ٹی آئی […]
ملک کے بیشتر شہروں میں سرما کی پہلی بارش اور برفباری سے موسم مزید سرد ہو گیا ،مری میں سیاح خوشی سے کھل اٹھے

لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب ،بلوچستان، خیبر پختونخوا اور سندھ کے بیشتر شہروں میں موسم سرما کی پہلی بارش اور پہاڑوں پر برفباری سے موسم مزید سرد ہوگیا، مری میں پہلی برفباری کے بعد انتظامیہ بھی متحرک ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق موسم سرما کے بادلوں نے لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں بسیرا کر لیا ، شہر کے […]
پی آئی اے کا پاکستان اورچین کے درمیان کرایوں میں نمایاں کمی کا اعلان
لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان ایئر لائنز (پی آئی اے )نے پاکستان اور چین کے درمیان کرایوں میں نمایاں کمی کا اعلان کردیا۔پی آئی اے نے پاکستان اور چین کے درمیان سفر کرنیوالے مسافروں کے لیے کرایوں میں نمایاں کمی کا اعلان کیا ہے جو فوری طور نافذ العمل ہوگا۔پی آئی اے حکام کے مطابق بیجنگ سے […]
دریائے سندھ خشک ہونےکا خدشہ،شہر کے مختلف علاقوں میں قلت آب کا سامنا

سکھر(نیوز ڈیسک )دریائے سندھ میں سکھر بیراج اور اسکی نہروں کی بھل صفائی سے قبل ہی پانی کی سطح میں نمایاں کمی ،دریائے سندھ خشک ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا،شہر کے مختلف علاقوں میں قلت آب کا سامنا، شہری دور دراز علاقوں سے پانی بھرنے پر مجبور ،سماجی و شہری حلقوں کا نوٹس لیکر […]
الیکشن کمیشن کا اسلام آبادکے بلدیاتی انتخابات رمضان میں کرانے کا عندیہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آبادکے بلدیاتی انتخابات رمضان میں کرانے کا عندیہ دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن حکام کی اٹارنی جنرل اشتر اوصاف سے ملاقات ہوئی ہے جس میں الیکشن کمیشن کے ڈی جی لا اوراسپیشل سیکرٹری نے بھی شرکت کی۔ ملاقات میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم […]
غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کیلئے ایمنسٹی اسکیم 31 دسمبر کوختم، ایک سال سے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کا نام بلیک لسٹ میں شامل کردیا جائے گا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کیلئے ایمنسٹی اسکیم 31 دسمبر کوختم ہو گی۔وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ یکم جنوری سے پاکستان میں غیر قانونی قیام کرنے والے غیرملکیوں سے جر مانہ وصول کیا جائے گا۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اپنی ٹوئٹ میں […]