اہم خبریں

وزارتِ اطلاعات و نشریات اور پی آئی ڈی کے خصوصی پراجیکٹ”پاکستان انفارمیشن سینٹر“کے زیر اہتمام اسلام آباد میں صحافیوں کی دو روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پزیر ہوگئی

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )وزارتِ اطلاعات و نشریات اور پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی) کے خصوصی منصوبے” پاکستان انفارمیشن سینٹر“کے زیر اہتمام انفارمیشن سروس اکیڈمی، اسلام آباد میں نوآموز اور مڈ کیریئر صحافیوں کیلئے دو روزہ تربیتی ورکشاپ جمعرات کو اختتام پزیر ہوگئی۔اس تربیتی ورکشاپ کا موضوع” فیک نیوز اور جھوٹ پر مبنی بیانیے کا تدارک“ تھاجبکہ ورکشاپ کا مقصد شرکاء کوفیک نیوز اور منفی پراپیگنڈے کے تدارک اور اس کا توڑ کرنے کی ضرورت و اہمیت سے روشناس کرانا تھا۔ دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا افتتاح وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات محترمہ شاہیرا شاہد نے کیا۔ ورکشاپ کے دوسرے روز پہلے سیشن میں خیبر ٹی وی کے ڈائریکٹر حسن خان نے شرکاء کو انفارمیشن وار فیئر اور پروپیگنڈہ کے ٹولز اورپروپیگنڈہ کے تدارک کے بارے میں تفصیلی پریزنٹیشن دی اور تربیتی ورکشاپ کے شرکا ء کے سوالوں کے جوابات دیئے۔ دوسرے سیشن میں ریڈیو پاکستان کے سابق ڈائریکٹر جنرل مرتضیٰ سولنگی نے اشاعت سے قبل خبروں کی تصدیق کرنے اور سچائی سے کام لینے کی ضرورت واہمیت پر روشنی ڈالی اور شرکاء کو ریاست کے خلاف پراپیگنڈے کا توڑ کرنے کی حکمت عملی بارے بتایا۔ ورکشاپ کے تیسرے سیشن میں انفارمیشن سروس اکیڈمی کے ڈائریکٹرجنرل سعید احمد شیخ نے شرکاء کو سچی خبر کی ضرورت و اہمیت اور خبریں بنانے کے تمام ترعمل میں قومی مفادات کو مدنظر رکھنے کے بارے میں بتایا اور انہیں فیک نیوز اور جھوٹے پراپیگنڈیے سے نمٹنے کیلئے موثر اقدامات اٹھانے سے متعلق آگاہ کیا۔

متعلقہ خبریں