اہم خبریں

صدر مملکت نے کوڈ آف کریمنل پروسیجر (ترمیمی) بل 2022 ء کی توثیق کر دی

اسلام آباد( نیوز ڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کوڈ آف کریمنل پروسیجر (ترمیمی) بل 2022 ء کی توثیق کر دی۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق بل کے ذریعے کوڈ آف کریمنل پروسیجر 1898ء کے سیکشن 195 میں ترمیم کی گئی ہے۔ صدر مملکت نے بل کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت […]

ترکی کے ریسٹورنٹ میں دھماکا ، 7 افراد ہلاک، 4 شدید زخمی ہو گئے

انقرہ(نیوز ڈیسک) ترکی کے مغربی شہر ایدن کے ریسٹورنٹ میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں کم از کم 7 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔دھماکے میں 4 افراد شدید زخمی ہوئے، ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔عرب میڈیاکے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا گیس سلنڈر پھٹنے کے باعث ہوا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے میڈیا تک بہرے افراد کی رسائی کے ایکٹ 2022 کی منظوری دے دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے میڈیا تک بہرے افراد کی رسائی کے ایکٹ 2022 کی منظوری دے دی۔ایکٹ کے نفاذ کے 6 ماہ کے بعد کسی بھی سرکاری و نجی الیکٹرونک میڈیا، نجی ٹی وی چینل، کیبل ٹی وی یا کسی دوسرے میڈیا پر پاکستان سائن لینگویج ترجمان کے بغیر نیوز بلیٹن […]

پنجاب میں 100 سے زائد مشتبہ شدت پسند شیڈول فور میں شامل کر لئے گئے

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک )سرکاری دستاویزات کے مطابق صوبے میں 100 سے زائد مشتبہ شدت پسند شیڈول فور میں شامل کرلیے گئے ہیں۔ سی ٹی ڈی نے 1200 سے زائد انٹیلی جنس آپریشن کئے،جس میں 250 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ 205 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ صوبے میں 354 مدارس کی جیوفنسنگ […]

اسلام آباد میں کل بلدیاتی انتخابات نہیں ہوں گے، اسلام آبادہائیکورٹ کا فیصلہ قابل عمل نہیں ہے، راناثنااللہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ قابل عمل نہیں ہے۔ ہائیکورٹ کے فیصلےکے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائرکریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کل بلدیاتی انتخابات نہیں ہوں گے۔ اسلام آبادمیں ووٹرزکواندراج سےمتعلق بھی بہت […]

ایل پی جی کی قیمت میں 11 روپے 60 پیسے فی کلو کمی کر دی گئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)  ایل پی جی کی قیمت میں 11 روپے 60 پیسے فی کلو کمی کردی گئی۔ نئی پرچون قیمت 204 روپے 36 پیسے فی کلو مقرر کردی گئی۔اعلامیے کے مطابق ایل پی جی کی پرانی قیمت 215 روپے 96پیسے فی کلو تھی جس میں 11 روپے 60 پیسے فی کلو کمی کردی […]

وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہو گا، توانائی بچت پلان منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا

اسلام آباد( نیوز ڈیسک)وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہو گا، اجلاس میں توانائی بچت پلان منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا،وفاقی وزرا ویڈیو لنک کے ذریعے کابینہ اجلاس میں شرکت کریں گے،وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سیاسی صورتحال پر بھی مشاورت ہو گی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کا آج کا آرڈر آئین اور قانون سے بظاہر متصادم ہے، اتنے مختصر وقت میں اس آرڈرپر عملدرآمد نہیں ہو سکتا، ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر جدون

اسلام آباد( نیوز ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ کا آج کا آرڈر آئین اور قانون سے بظاہر متصادم ہے، اتنے مختصر وقت میں اس آرڈرپر عملدرآمد نہیں ہو سکتا، ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر جدون نے کہا کہ عدالت کو ایسا آرڈر جاری ہی نہیں کرنا چاہیے جس پر عملدرآمد نہ ہو سکے، میری معلومات کے مطابق الیکشن […]

اسلام آباد کے عوام کل بلدیاتی انتخابات میں بھرپور شرکت کریں،عمران خان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے عوام کل بلدیاتی انتخابات میں بھرپور شرکت کر کے اس کرپٹ ٹولے کو شکست دیں ،یہ ہارس ٹریڈنگ اور کرپشن کے پیسے سے ضمیروں کی منڈیاں لگاتے ہیں،اس مافیا کے پاس اب کوئی راستہ نہیں بچا،عوام […]

اسلام آباد پولیس،32 ہیڈ کانسٹیبلزکو اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی دیدی گئی

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )اسلام آباد پولیس میں ترقی پانے والے افسران کو رینک لگانے کی تقریب کاانعقاد کیا گیا، 32 ہیڈ کانسٹیبلزکو اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی دیدی گئی،آئی جی اسلام آباد کی تمام ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دی، اس مو قع پر آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ ترقی کا لمحہ […]