اہم خبریں

ایل پی جی کی قیمت میں 11 روپے 60 پیسے فی کلو کمی کر دی گئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)  ایل پی جی کی قیمت میں 11 روپے 60 پیسے فی کلو کمی کردی گئی۔ نئی پرچون قیمت 204 روپے 36 پیسے فی کلو مقرر کردی گئی۔اعلامیے کے مطابق ایل پی جی کی پرانی قیمت 215 روپے 96پیسے فی کلو تھی جس میں 11 روپے 60 پیسے فی کلو کمی کردی گئی ہے۔ 11.8 کلو گرام کا سلنڈر 2411 روپے 43 پیسے کا ہوگیا۔ پرانی قیمت فی گھریلو سلنڈر 2548 روپے 29 پیسے تھا۔

متعلقہ خبریں