اہم خبریں

اسلام آباد پولیس،32 ہیڈ کانسٹیبلزکو اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی دیدی گئی

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )اسلام آباد پولیس میں ترقی پانے والے افسران کو رینک لگانے کی تقریب کاانعقاد کیا گیا، 32 ہیڈ کانسٹیبلزکو اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی دیدی گئی،آئی جی اسلام آباد کی تمام ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دی، اس مو قع پر آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ ترقی کا لمحہ کسی بھی افسر کے لئے انتہائی خوشی کا لمحہ ہوتا ہے انہوں نے تمام خالی سیٹوں پر فوری ترقیوں کے احکامات جاری کردئیے ، انہوں نے مزید کہا کہ افسران کو ان کی کارکردگی اور قابلیت پر ترقی دی گئی۔

متعلقہ خبریں