اہم خبریں

خدا کرے 2023 مسائل کی ستائی انسانیت کے زخموں پر مرہم ثابت ہو،مریم اورنگزیب

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے نئے سال پرمبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ 2023 خوشی، ترقی اور خوشحالی کی نوید بہار ہو،نوجوانوں کو خوابوں کی منزل ملے اور ٹوٹے دل جڑ جائیں۔اتوار کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ نیا سال […]

احسن اقبال نے 2023 میں سب سے بڑا چیلنج معیشت کی بحالی کو قرار دیدیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے نئے سال میں سب سے بڑا چیلنج پاکستان کی معیشت کی بحالی کو قرار دیدیا۔اتوار کو وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے اپنے بیان میں کہا یہ سال ہمارے لیے نئی امنگوں، جذبوں اور ولولوں کے ساتھ طلوع […]

عمران خان نے اداروں کو غیر مستحکم کرنے کے لیے سازش کا ڈرامہ رچایا، سردار ایاز صادق کا جلسے سے خطاب

لاہور(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر برائے اقتصادی امورو قانون اور مسلم لیگ ن کے رہنما سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ عمران خان نے اداروں کو غیر مستحکم کرنے کے لیے سازش کا ڈرامہ رچایا، اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہو گئی تو برا بھلا کہنا شروع کر دیا ،عمران نیازی نے سب احسان کرنے والوں کو ڈسا، ان کے […]

کوٹ رادھا کشن روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی کی کار کوٹکر ، 2 افراد جاں بحق 1 زخمی ہوگیا

رائیونڈ (نیوز ڈیسک) کوٹ رادھا کشن روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی کی کار کوٹکر ، 2 افراد جاں بحق 1 زخمی ہوگیا۔اتوار کو کوٹ رادھا کشن روڈ پرٹریکٹر ٹرالی اور کار آپس میں ٹکرا گئیں ، حادثے میں کار میں سوار خاتون سمیت ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہیں۔حادثے کی اطلاع ملتے […]

پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات اور قیدیوں کی فہرستوں کا سالانہ تبادلہ ہوا، ترجمان دفتر خارجہ کا بیان

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات اور قیدیوں کی فہرستوں کا سالانہ تبادلہ ہوا ہے۔ اتوار کو ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہاکہ پاکستان میں جوہری تنصیبات کی فہرست آج بھارتی ہائی کمیشن کے نمائندے کے حوالے کی […]

شہر میں امن و امان کی صورتحال کا مسئلہ ہے لیکن کراچی میں سے بھتہ خوری مکمل ختم ہوگئی ، وزیراعلیٰ سندھ کا کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ ،میڈیا سے گفتگو

کراچی(نیوز ڈیسک ) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ شہر میں امن و امان کی صورتحال کا مسئلہ ہے لیکن کراچی میں بھتہ خوری ختم ہوگئی ہے اور اب کبھی نہیں ہوگی،اب وہ زمانہ گیا جو میں نے طالبعلمی کے دور میں دیکھاکوئی آتا اور کہتا دکانیں بند کرو تو بند ہو جاتی […]

بیرونی سازش سے جمہوری حکومت کو ہٹایا گیا ،موجودحکمرانوں کے فیصلوں نے معاشی پہیہ جام کر دیا ہے ، اسد عمر کی پریس کانفرنس

کراچی( نیوز ڈیسک) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اسد عمر نے کہا کہ حکومتی فیصلوں نے معاشی پہیہ جام کر دیا، ہم مہنگائی کا خاتمہ کرنا چاہتے ہیں، حرام کا پیسہ لگا کر ضمیروں کی منڈی لگائی گئی، بیرونی سازش سے جمہوری حکومت کو ہٹایا گیا۔اتوار کو کراچی میں پریس کانفرنس […]

نوشہرہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،شہر بڑی تباہی سے بچ گیا،دہشتگرد گروپ کا رکن گرفتار،خود کش جیکٹ اور دستی بم برآمد

نوشہرہ (نیوز ڈیسک) نوشہرہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،شہر بڑی تباہی سے بچ گیا،دہشتگرد گروپ کا رکن گرفتار،خود کش جیکٹ اور دستی بم برآمدکرلیے گیے۔ اتوار کو پولیس کے مطابق نوشہرہ میں کاؤنٹر ٹررزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور پولیس نے اکوڑہ خٹک مہاجرکیمپ میں کارروائی کرتے ہوئے دہشت گرد گروپ کے رکن کو […]

حکومت کی بدنیتی کے باعث کیپٹل میں بلدیاتی انتخابات نہ ہو سکے،عارف علوی نے بغیردستخط اسلام آباد بلدیاتی بل واپس بھیج دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ حکومت کی بدنیتی کے باعث اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نہ ہو سکے، وفاقی حکومت کے جلد بازی میں اقدامات سے بلدیاتی انتخاب 2 بار تاخیر کا شکار ہوا۔اتور کو ایوان صدر سے جاری کیے جانے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام […]

سجل علی کے بھائی علی سیّد کی اپنے بچپن کے کرش سشمیتا سین سے ملاقات،اپنی بہن کےلیے خصوصی ویڈیو پیغام ریکارڈ کرایا

اسلام آبا د (نیوز ڈیسک) سجل علی کے بھائی علی سیّد کی بچپن کے کرش سشمیتا سین سے ملاقات ،اپنی بہن سجل علی کے لیے خصوصی ویڈیو پیغام بھی ریکارڈ کرایا۔تفصیلات کے مطابق سجل علی کے بھائی علی سیّد کی اپنے بچپن کے کرش سشمیتا سین سے ملاقات ہوئی تو اُنہوں نے بھارتی اداکارہ سے […]