اہم خبریں

عمران خان نے اداروں کو غیر مستحکم کرنے کے لیے سازش کا ڈرامہ رچایا، سردار ایاز صادق کا جلسے سے خطاب

لاہور(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر برائے اقتصادی امورو قانون اور مسلم لیگ ن کے رہنما سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ عمران خان نے اداروں کو غیر مستحکم کرنے کے لیے سازش کا ڈرامہ رچایا، اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہو گئی تو برا بھلا کہنا شروع کر دیا ،عمران نیازی نے سب احسان کرنے والوں کو ڈسا، ان کے جھوٹ عوام کے سامنے کھل کر آچکے ہیں ، عمران نیازی کے 4 سال نے ملک کو برباد کر دیا۔اتوار کو لاہور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سردار ایاز صادق نے کہا کہ عمران نیازی کے 4 سال نے ملک برباد کر دیا، یہ لوگ عمران خان کو الیکٹ نہیں کروا سکے تو سلیکٹ کروا دیا،جہانگیر ترین، علیم خان اور عون چوہدری نے عمران خان کے لیے کیا کچھ نہیں کیا، کیا اب کوئی عمران خان پر اعتبار کرے گا؟انہوں نے کہا کہ ڈھائی ارب روپے کی قیمت والی گھڑی 50 کروڑ روپے میں بیچ دی گئی، وہ گھڑی ملک اور قوم کی امانت تھی، عمران خان کا اصل چہرہ عوام پہچان چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اب تحائف کم قیمت پر بیچنے پر پابندی لگا دی ہے، تحائف کی فروخت سے ملنے والی رقم فلاحی کاموں پر خرچ ہو گی۔وفاقی وزیر نے چیئرمین تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے توشہ خانہ تحائف بیچے جس سے ملک کی بدنامی ہوئی۔

متعلقہ خبریں