اہم خبریں

شہر میں امن و امان کی صورتحال کا مسئلہ ہے لیکن کراچی میں سے بھتہ خوری مکمل ختم ہوگئی ، وزیراعلیٰ سندھ کا کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ ،میڈیا سے گفتگو

کراچی(نیوز ڈیسک ) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ شہر میں امن و امان کی صورتحال کا مسئلہ ہے لیکن کراچی میں بھتہ خوری ختم ہوگئی ہے اور اب کبھی نہیں ہوگی،اب وہ زمانہ گیا جو میں نے طالبعلمی کے دور میں دیکھاکوئی آتا اور کہتا دکانیں بند کرو تو بند ہو جاتی تھیں،کراچی کو اب کوئی دکان بند نہیں کروا سکتا ،اللہ کی طرف سے یہ آزمائش آئی، دوبارہ بھی آسکتی ہے، صوبے کے 95 فیصد حصے سے پانی نکال دیا ہے، کچھ علاقوں میں مسئلہ ہے، جب سیلاب آیا تو ہم نے ریسکیو اور بحالی کا کام شروع کیا۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ بینک بھی پیسہ دے رہا ہے اور صوبائی اور وفاقی حکومت بھی، ایک گھر کے لیے تین لاکھ روپے دیں گے، سیلاب متاثرین کو 20 لاکھ گھر بنا کر دیں گے اور انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ بعدازاں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ،انہوں شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا، وزیراعلیٰ نے گلستان جوہر فلائی اوور کا کام اگست میں مکمل کرنے کی تاریخ دے دی ۔ انہوں نے ملیر ایکسپریس وے 3 کلومیٹر پر الائنمنٹ پر سڑک کا کام دیکھا ۔ انہوں نے ایڈمنسٹریٹر کراچی، صوبائی وزراء شرجیل انعام میمن، ناصر حسین اور دیگر بھی موجود تھے، وزیربلدیات ناصر شاہ اور متعلقہ انجنیئرز نے انہیں بریفنگ دی۔ انہوں نے ملیر ایکسپریس وے محمود آباد میں شہریوں کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلی، کرکٹ کھیلتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے بیٹنگ کی اور خوب شاٹس لگائے، بی آر ٹی ریڈ لائن کے کام کا معائنہ کرنے جناح ایونیو بھی گئے اورتعمیراتی کام کا جائزہ لیا،وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے مراد علی شاہ کو تفصیلی بریفنگ دی۔

انہوں نے گلستان جوہر فلائی اوور کا بھی دورہ کیا، وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ جوہر فلائی اوور 550 میٹر لمبی اور 9.1 میٹر چوڑی ہے۔بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ نے کہا کہ گلستان جوہر میں فلائی اوور کا پروجیکٹ اگست میں مکمل کرلیں گے ،میں نے آج 3 اضلاع کا دورہ کیا، آج ریڈ لائن کے جاری منصوبے کا معائنہ کیا ،یہ پاکستان کا واحد پروجیکٹ بغیر سبسڈی کے چلے گا، مچھلی چوک، ہاکس بے روڈ اور دیگر ٹریٹمنٹ پروجیکٹس بھی مکمل ہوچکے ہیں،ملیر ایکسپریس وے کورنگی سے شروع ہوکر ملیر میں ختم ہوگا۔

متعلقہ خبریں