اہم خبریں

نوشہرہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،شہر بڑی تباہی سے بچ گیا،دہشتگرد گروپ کا رکن گرفتار،خود کش جیکٹ اور دستی بم برآمد

نوشہرہ (نیوز ڈیسک) نوشہرہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،شہر بڑی تباہی سے بچ گیا،دہشتگرد گروپ کا رکن گرفتار،خود کش جیکٹ اور دستی بم برآمدکرلیے گیے۔ اتوار کو پولیس کے مطابق نوشہرہ میں کاؤنٹر ٹررزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور پولیس نے اکوڑہ خٹک مہاجرکیمپ میں کارروائی کرتے ہوئے دہشت گرد گروپ کے رکن کو گرفتار کرلیا۔ خودکش بمبار کی شناخت عبدالکبیر کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ دہشت گرد کے قبضے سے خودکش جیکٹ اور دستی بم برآمد کرلیے ہیں۔پولیس نے گرفتارکیے جانے والے ملزم سے متعلق بتایا کہ وہ دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔یاد رہے کہ گذشتہ روز ہی سی ٹی ڈی نے تین شہروں میں کریک ڈاؤن کے دوران 5 دہشت گردوں کو گرفتارکیا تھا جس میں کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر بھی شامل تھا، ملزمان کی شناخت فاروق، سیف، شاہ زیب، احمد اور اسرار ہوئی تھی۔

متعلقہ خبریں