سجل علی کے بھائی علی سیّد کی اپنے بچپن کے کرش سشمیتا سین سے ملاقات،اپنی بہن کےلیے خصوصی ویڈیو پیغام ریکارڈ کرایا

اسلام آبا د (نیوز ڈیسک) سجل علی کے بھائی علی سیّد کی بچپن کے کرش سشمیتا سین سے ملاقات ،اپنی بہن سجل علی کے لیے خصوصی ویڈیو پیغام بھی ریکارڈ کرایا۔تفصیلات کے مطابق سجل علی کے بھائی علی سیّد کی اپنے بچپن کے کرش سشمیتا سین سے ملاقات ہوئی تو اُنہوں نے بھارتی اداکارہ سے اپنی بہنوں اداکارہ سجل علی کے لیے ایک ویڈیو ریکارڈ کروانے کا کہا۔سشمیتا سین نے ویڈیو پیغام میں سجل علی سے مخاطب ہو کر کہا ہے کہ میں اس وقت آپ کے سب سے پیارے بھائی کے ساتھ ہوں، جنہوں نے اصرار کیا ہے کہ صرف تصویر کافی نہیں ہے اور مجھے ایک ویڈیو ریکارڈ کروانی ہے۔

اُنہوں نے سجل علی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ ایک شاندار اداکارہ ہیں، میں آپ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہوں کہ آپ مزید کامیابی حاصل کریں اور ہمیشہ امن و امان میں رہے۔