اہم خبریں

ایم ڈبلیوایم نے واضح کردیا،ووٹ عمران خان کی امانت ہے

لاہور (نیوز ڈیسک ) ایم ڈبلیوایم کے سربراہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ عمران خان نےتحفظات دورکرنےکاوعدہ کیاہے۔ ووٹ کا مسئلہ نہیں، ووٹ پی ٹی آئی کی امانت ہے۔ جس کو کہیں گے ووٹ دے دیں گے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کے بعد لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں […]

سرفراز احمد کی بہت بڑی خواہش آخر ہوم گراونڈ پر پوری ہو گئی

کراچی (نیوز ڈیسک)کراچی میں دوسرا ٹیسٹ میچ بھی ڈرا ہونے کے بعد سرفراز احمد نے پریس کانفرنس کی اور نیوزی لینڈ کے خلاف118 رنز کی اننگز کو کیریئر کی بہترین اننگز قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہوم گراؤنڈ پر سنچری بنانے کی تمنا پوری ہوگئی۔وکٹ کیپر بیٹر نے مزید کہا کہ ہم سیشن بائی […]

فیصل واوڈا نے تسلیم کر لیا کہ عمران خان نے کو ئی غلطی نہیں کی

کراچی ( نیو ز ڈیسک)اسمبلی تحلیل کی گئی تو بیوقوفی ہوگی،سامنے کچھ ہوتا ہے اور پس پردہ کچھ اور ہوتا ہے،عمران خان پرویزالہٰی اور مونس الہٰی کے مشوروں پر عمل کریں،عمران خان ان لوگوں کی باتوں میں نہ آئیں جو انہیں بند گلی میں لے آئے،پی ٹی آئی عمران خان ہے اور عمران خان ہی پی […]

عمران خان کے سندھ میں ڈیرے،تیاریاں مکمل، پیپلز پارٹی کی نیندیں حرام ہو گئیں، 15 دن میں بڑی خبر

کراچی (نیوز ڈیسک )سابق گورنر سندھ اور پی ٹی آئی کے راہنما عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ عمران خان اگلے 15 دن کے اندر سندھ میں ڈیرہ جمانے والے ہیں، عمران اسماعیل نے کہا کہ جدھر انتخاب ہو یہ وہاں سے راہ فرار اختیار کرتے ہیں۔ کوئی سیاسی طاقت نہیں جو تحریک انصاف کا مقابلہ […]

تھیٹر ڈرامہ ’’ساڑھے 14 اگست‘‘ پی این سی اے اسلام آباد میں کل سے شروع ہوگا

کراچی (  نیوز ڈیسک)تھیٹر ڈرامہ ’’ساڑھے 14 اگست‘‘ پی این سی اے اسلام آباد میں کل سے شروع ہوگا’ساڑھے 14 اگست‘ پی این سی اے میں 7 فروری 2023 تک جاری رہے گا۔ڈرامے میں سنجیدہ مسئلے کو ہلکے پھلکے، دل لگی اور مزاحیہ انداز میں پیش کیا جائے گا۔ اس ڈرامے نے کراچی میں شاندار […]

اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ وزٹ کرکے مارکیٹ میں آٹے کی فراہمی کو یقینی بنائیں ،سیکرٹری خوراک پنجاب

راولپنڈی (نامہ نگار  )سیکرٹری خوراک پنجاب نادر چھٹہ نے کہا ہے کہ ضلع راولپنڈی میں آٹے کی کوئی کمی نہیں اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ وزٹ کرکے مارکیٹ میں آٹے کی فراہمی کو یقینی بنائیں،یہ بات انہوں نے راولپنڈی ڈی سی آفس میں اہم اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،،،، اجلاس […]

وفاقی ترقیاتی ادارے میں تقرریاں تبادلے

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )وفاقی ترقیاتی ادارے میں تقرریاں تبادلے،9 افسران کو تبدیل کر دیا گیا،نوٹیفکیشن جاری۔ڈائریکٹر کوارڈینیشن سید صفدر علی کو ڈائریکٹر ایچ آر ڈی تعینات ،ڈپٹی ڈاِریکٹر الطاف حسین کو اسٹیٹ سے کوآرڈینیشن تعینات کر دیا گیا جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر بیشن کو اسٹیٹ سے انفورسمنٹ کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

حکومت کے عملی اقدامات کی بدولت ملک ترقی وخوشحالی کی راہ پرگامزن ہے، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

اسلام آباد( نیوز ڈیسک)وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداسحاق ڈارنے کہاہے کہ موجودہ حکومت کوورثہ میں ملنے والی کمزورمعیشت کے باوجود معاشی ترقی اور نمو کے حصول کے لئے تمام شعبوں میں اصلاحات متعارف کرائے جارہے ہیں،حکومت کے عملی اقدامات کی بدولت ملک ترقی وخوشحالی کی راہ پرگامزن ہے۔انہوں نے یہ بات جمعہ کاایشیئن انفراسٹرکچرڈویلپمنٹ بینک کے صدر […]

افغانستان میں زیر تعلیم پاکستانی طالبات کے وفد کی وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام سے ملاقات

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )افغانستان میں زیر تعلیم پاکستانی طالبات کے ایک وفد نے جمعہ کو وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی، عوامی امور، قومی ورثہ اور ثقافت انجینئر امیر مقام سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے افغانستان میں زیر تعلیم پاکستانی طالبات کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔انجینئر امیر مقام […]

پاکستان آئی ایم ایف کے جاری پروگرام کو کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے کے لئے پرعزم ہے، وزیر اعظم محمد شہبازشریف

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )وزیر اعظم محمد شہبازشریف نے عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کو یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف کے جاری پروگرام کو کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے کے لئے پرعزم ہے۔جمعہ کو وزیر اعظم شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے ٹیلی فون پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں […]