اہم خبریں

اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ وزٹ کرکے مارکیٹ میں آٹے کی فراہمی کو یقینی بنائیں ،سیکرٹری خوراک پنجاب

راولپنڈی (نامہ نگار  )سیکرٹری خوراک پنجاب نادر چھٹہ نے کہا ہے کہ ضلع راولپنڈی میں آٹے کی کوئی کمی نہیں اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ وزٹ کرکے مارکیٹ میں آٹے کی فراہمی کو یقینی بنائیں،یہ بات انہوں نے راولپنڈی ڈی سی آفس میں اہم اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،،،، اجلاس میں اجلاس میں ڈائریکٹر فوڈ پنجاب شوذب سعید، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی شعیب علی، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن، اسسٹنٹ کمشنر شالیمار اسلام آباد عبداللہ خان، ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ راولپنڈی سلمان علی، ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اسلام آباد چوہدری افضل، ڈائریکٹر فوڈ راولپنڈی و مری صفیان ، ڈی ایف سی اٹک، جہلم،اور چکوال کے علاؤہ دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندہ افسران نے شرکت کی،سیکرٹری فوڈ نے کہا کہ فلور ملز کا دور کرکے آٹے کی ترسیل کے حوالے سے مکمل ریکارڈ چیک کیا جائے خلاف ورزی پر قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ خبریں