Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

تھیٹر ڈرامہ ’’ساڑھے 14 اگست‘‘ پی این سی اے اسلام آباد میں کل سے شروع ہوگا

کراچی (  نیوز ڈیسک)تھیٹر ڈرامہ ’’ساڑھے 14 اگست‘‘ پی این سی اے اسلام آباد میں کل سے شروع ہوگا’ساڑھے 14 اگست‘ پی این سی اے میں 7 فروری 2023 تک جاری رہے گا۔ڈرامے میں سنجیدہ مسئلے کو ہلکے پھلکے، دل لگی اور مزاحیہ انداز میں پیش کیا جائے گا۔ اس ڈرامے نے کراچی میں شاندار کامیابی حاصل کی، انور مقصود نے کہا کہ سیریز واقعی میرے دل کے قریب ہے، قوم کی موجودہ حالت زار کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈرامہ تحریر کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں ساڑھے 14 اگست کو اسلام آباد میں بھی اسی سطح پر پذیرائی ملے گی جیسے کراچی میں ملی۔ہدایت کار داور محمود نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ عوام ڈرامے کو پسند کرتے ہوئے اپنی بھرپور شرکت یقینی بنائیں گے۔